ممبئی:جب سے پی ایم مودی اور امت شاہ نے پکوڑے کو روزگار سے جوڑ کر بتایا ہے تب سے کانگریس پارٹی کو ایک نیا ہتھیار مل گیا ہے جس کے سہارے وہ مسلسل بھاجپا کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔کانگریس پارٹی کے اسٹوڈنٹ یونین این ایس یو آئی کی طرف سے سڑکوں پر پکوڑے بیچ کر مظاہرہ کرنے سے لیکر سیاسی لیڈران کے ذریعے پکوڑے پر پارلیمنٹ و اسمبلی میں ہنگامہ خیز بحث جاری و ساری ہے۔اس بیچ آج مہاراشٹر میں پھر کانگریس پارٹی ریاستی و مرکزی سرکار کے خلاف مظاہرہ کرنے نکلی تھی ۔مظاہرے کی قیادت ممبئی کانگریس صدر سنجے نروپم کر رہے تھے اور مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سیکریٹریٹ تک جانے کا پلان تھا لیکن ممبئی پولس نے سنجے نروپم کو گرگوم چوپاٹی پر ہی حراست میں لے لیا ،جس کے کارن سیکریٹریٹ پر پکوڑہ تلنے کا پلان ناکام ہوگیا ۔وہیں پارٹی کے دیگر کارکنان پورے جوش وخروش کے ساتھ مرکزی سرکار کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ،البتہ پارٹی کے قائد پولس کی حراست میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here