PC:life.ru
(ماسکو,11 فروری)  روس کی سارتو ایئر لائنز کی ایک پرواز جس میں 71 افراد سوار تھے تازہ ترین اطلاع کے مطابق آج دوپہر  ماسکو کے قریب ہی  حادثے کا شکار ہو گئی ہے ، یہ ہوائی جہاز ماسکو کے دومودیدو ایئر پورٹ سے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد راڈار کے دائرے سے لاپتہ ہو گئی ۔پرواز روس کی ایک ریاست ’اورسک‘ کے سفر پر تھی جو  دومودیدو سے1500 کیلومیٹر کی دوری پر واقع ہے،ایئر پورٹ سے چالیس کیلومیٹر کی دوری پر حادثے کا شکار جہاز کی باقیات ملی ہیں۔ روسی ٹیلی ویژن پر حادثے کی ویڈیو فوٹیج دکھائی جارہی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایک غیر آباد علاقے میں یہ حادثہ ہوا ہے اس لیے مسافروں کے علاوہ  جائے حادثہ پر مزید کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع اب تک نہیں ۔لیکن جہاز میں سوا ر ۷۱ افراد کے ہلاک ہونے کا امکان بتایا جا رہاہے ۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس حادثے کا سبب کیا تھا تایم روسی حکومت نے حادثے کی تفتیش کا حکم جاری کیا ہے۔ (رائیٹرز ،بی بی سی ،اور تاس کی اطلاعات پر مبنی )

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here