نئی دہلی:رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی جے این یو کے زیر اہتمام بدھ کی رات کو کاویری ہاسٹل میں ختم تراویح کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں جناب حافظ ڈاکٹر غلام صمدانی مصباحی نے تراویح کی نماز میں قرآن پاک مکمل کیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے نماز تراویح میں ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا تھا جو21 رمضان کی شب کو مکمل ہوگیا۔ختم تراویح کے بعد تبرک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔نماز تراویح کے بعد مجموعی طور پر ملکی و عالمی امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ سوسائٹی کے موجودہ صدر جناب ثناء اللہ مصباحی، ریسرچ اسکالر جے این یو نے تمام حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے حافظ ڈاکٹر غلام صمدانی کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی عصری اداروں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کے ذریعے قائم کردہ خالص علمی اور ثقافتی تنظیم ہے ۔جو گزشتہ دو دہائیوں سے یونیورسٹیز سطح پر دینی و ملی، اصلاحی، فلاحی اور سماجی کام بحسن و خوبی انجام دے رہی ہے۔ اس تنظیم کے ذریعے عصری اداروں میں داخلے کے خواہش مند فارغین مدارس کے لیے ہر سال مفت کوچنگ کے علاوہ متعدد علمی وثقافتی پروگرام بھی منعقد کرائی جاتی ہے۔ اس مبارک موقع پر کثیر تعداد میں جے این یو کے طلبا اور رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین و ممبران نے شرکت کی جن میں سابق صدر نعیم مصباحی، رکن الدین مصباحی، نائب صدر شاہد رضا خان ،موسی رضا، محمد حسین، عمران عراقی، امتیاز رومی، شہباز رضا، ابوالفیض مدثر،محمد عتیق، اقرار، جسیم الحق شمسی، شاکر رضا مصباحی معراج ، عبدالقیوم اور امام الدین وغیرہ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here