مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام چونتیسویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس امیرجمعیت کی پر سوز دعاﺅں پر بحسن وخوبی اختتام پذیر

نئی دہلی:(پریس ریلیز)ایمان کا تقا ضا ہے کہ انسان اپنے خالق و مالک کی عبادت اور اللہ کے بندوں سے الفت و محبت اور رواداری کا برتاﺅں کرے۔ آج وطن عزیز اور ساری دنیا کو اس کی اشد ضرورت ہے۔ ہم چند سالوں سے مسلسل دہشت گردی و داعش کے خلاف اجتماعی فتوی اسی میدان میں جاری کرتے آرہے ہیں۔ اور پھر اس کو دھراتے ہیں۔ ان حقائق کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کیا۔ موصوف مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام چونتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے اختتام پر دعائیہ خطاب فرما رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امن و شانتی عظیم نعمت ہے اور اس نعمت کی حفاظت اور فروغ کے لیے اللہ کی توحید اور رحمة للعالمین ﷺ کی رسالت کے علمبردار ملک کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعداد میں یہاں تشریف لائے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس پاکیزہ اور مبارک جذبے سے آنے والے آپ تمام حضرات کی تشریف آوری کو ثمر آور بنائے اور وطن عزیز میں امن کے فروغ، قومی یکجہتی کے قیام اور اخوت و انسانیت کو تقویت واستحکام بخشے اور قوت و ترقیوں سے نوازے۔ آخری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا صلاح الدین مقبول نے کہا کہ قرآن وحدیث میں امن کی بڑی اہمیت وارد ہوئی ہے۔ حدیث میں ہے کہ جو شخص اپنے اہل وعیال میں امن کے ساتھ ہو اور وہ تندرست ہو اور اسے ایک وقت کی روٹی میسر ہو تو وہ بہت ہی خوش نصیب ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ اسلام کا پورا پینل کوڈ امن پر مبنی ہے ۔ کسی معین شخص کو کافر کہنا درست نہیں۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے یہ بات بڑی صراحت کے ساتھ کہی ہے کہ کسی کو کافر مت کہو اس لیے کہ یہ اللہ اور اس کے رسول کا حق ہے۔
اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندپاکوڑ کانفرنس ۴۰۰۲ سے ہی امن کے فروغ اور انسانیت کے تحفظ کی جوت جگائے ہوئی ہے اور یہ چونتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس اس کی ایک اہم کڑی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری یہ مساعی پوری توانائی کے ساتھ آئندہ بھی جاری رہے گی تاکہ ملک وملت اور انسانیت امن حقیقی کی دولت سے مالا مال رہے۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی امن مساعی کو سراہتے ہوئے اس کانفرنس کے انعقاد پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کیا۔کانفرنس میں مولانا اسرار احمد مدنی نیوزی لینڈ نے امن عالم کے قیام کے اہم عناصر ،مولانا رفیع احمد مدنی اسٹریلیا نے قیام امن کے لیے جماعت اہلحدیث کی مساعی ،مولانا ظفر الحسن مدنی شارجہ نے قیام امن عالم میں ائمہ مساجد کا کردار ، مولانا عبد الحسیب مدنی نے امن کے قیام میں صحابہ کا اسوہ ، مولانا خورشید احمد سلفی شیخ الجامعہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال نے امن کیوں ضروری ہے؟، مولانا عبدالحکیم مدنی ممبئی نے قومی یکجہتی اور امن وبھائی چارہ کے فروغ میں مدارس کا کردار ، مولانا شعیب میمن جونا گڑھی ناظم صوبائی جمعیت اہلحدیث گجرات نے ایمان باللہ امن کا ضامن ، ڈاکٹر سعید احمد عمری امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث آندھراپردیش نے قیام امن کے لیے جماعت اہل حدیث ہند کی مساعی ، مولانا ارشد بشیر مدنی حیدر آباد نے اسلام اور انسانی برادری ، ڈاکٹر شاہد مبین ندوی امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث لکھنو¿ نے دہشت گردی عصر حاضرکا سب سے بڑا ناسور ، مولانا شمیم احمد فوزی نے تحفظ انسانیت اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، مولانا ریاض احمد سلفی نائب ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے اسلام میں پانی کی حفاظت کی تاکید ، ایڈوکیٹ فیض سید اورنگ آباد نے ملک کے آئین میں انسانیت کا تحفظ، مولانا رضا اللہ عبدالکریم مدنی سابق نائب ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے مسلکی منافرت امن واخوت کے لیے خطرہ ، مولانا معراج ربانی نے عقیدہ توحید امن عالم کا ضامن ، مولانا جرجیس اٹاوی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث مغربی یوپی نے قیام امن عالم میں رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اور ابو زید ضمیر نے عقیدہ توحید اور تحفظ انسانیت کے موضوعات پر خطاب کیا۔
اس کانفرنس میں مولانا محمد ابراہیم مدنی امیر ضلعی جمعیت اہلحدیث سدھارتھ نگر، مولانا محمد رضوان سلفی نائب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار، ارشد خان لکھنو، حسین ابوبکر کویا وغیرہ پچیس سے زائد صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے تاثرات ثبت کرائے اور قیام امن عالم وتحفظ انسانیت کے عنوان پر منعقد اس کانفرنس کو وقت کی بڑی ضرورت قرار دیتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی ہیں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے ناظم مالیات وکنوینر کانفرنس الحاج وکیل پرویز نے شکریہ کے کلمات پیش کئے۔مولانا عتیق اثر ندوی اور حافظ عبدالمنان مفتاحی نے نظمیں سنائی اور کانفرنس کے آخری دو اجلاسوں میں ماہنامہ دی سمپل ٹروتھ(انگریزی) اور پندرہ روزہ جریدہ ترجمان (اردو) کا خصوصی شمارہ جس میں دہشت گردی اور داعش کے خلاف اجتماعی فتوﺅں کو بھی شائع کیا گیا ہے اور دہشت گردی و داعش کے خلاف فتوی کا پانچواں انگریزی ایڈیشن کا اجراءعمل میں آیا ۔
سب سے آخر میں ملک وملت اور انسانیت سے متعلق قرار داد پیش کی گئیں جسے ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی نے پڑھ کر سنایا اور تمام حاضرین نے جس کی پر زور تائید کی۔

Facebook Comments

17 COMMENTS

  1. Hello! I know this is kinda off topic but I was wondering which blog platform are you using for this site? I’m getting fed up of WordPress because I’ve had issues with hackers and I’m looking at alternatives for another platform. I would be fantastic if you could point me in the direction of a good platform.

  2. Today, I went to the beachfront with my children. I found a sea shell and gave it to my 4 year old daughter and said “You can hear the ocean if you put this to your ear.” She put the shell to her ear and screamed. There was a hermit crab inside and it pinched her ear. She never wants to go back! LoL I know this is totally off topic but I had to tell someone!

  3. Hey there! Quick question that’s completely off topic. Do you know how to make your site mobile friendly? My weblog looks weird when viewing from my iphone4. I’m trying to find a template or plugin that might be able to correct this issue. If you have any suggestions, please share. Many thanks!

  4. Thanks for your marvelous posting! I truly enjoyed reading it, you will be a great author.I will make sure to bookmark your blog and definitely will come back in the foreseeable future. I want to encourage yourself to continue your great work, have a nice morning!

  5. I know this if off topic but I’m looking into starting my own blog and was wondering what all is needed to get setup? I’m assuming having a blog like yours would cost a pretty penny? I’m not very web smart so I’m not 100% certain. Any suggestions or advice would be greatly appreciated. Thank you

  6. Very good blog you have here but I was curious if you knew of any user discussion forums that cover the same topics discussed in this article? I’d really love to be a part of group where I can get suggestions from other experienced individuals that share the same interest. If you have any suggestions, please let me know. Appreciate it!

  7. Admiring the persistence you put into your site and detailed information you provide. It’s awesome to come across a blog every once in a while that isn’t the same unwanted rehashed material. Great read! I’ve saved your site and I’m adding your RSS feeds to my Google account.

  8. Hi there! I know this is kinda off topic however I’d figured I’d ask. Would you be interested in trading links or maybe guest writing a blog post or vice-versa? My site addresses a lot of the same subjects as yours and I feel we could greatly benefit from each other. If you happen to be interested feel free to send me an email. I look forward to hearing from you! Awesome blog by the way!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here