نئی دہلی:(رحمت کلیم امواوی)قومی راجدھانی کے رام لیلا میدان میں جاری دو روزہ چونتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کا آج آخری دن ہے۔ دوسرے دن کا پروگرام صبح قریب نو بجے تلاوت کلام اللہ کے ساتھ شروع ہوا ۔اس کے بعد ملک کے مختلف ریاستوں سے آئے جمعیت اہل حدیث کے نمائندگان کے علاوہ ملک کے قابل ذی وقار شخصیات کے خطاب کا سلسلہ شروع ہوا۔سبھوں نے جمعیت اہل حدیث کے بینر تلے کئے گئے دینی و سماجی کار ناموں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ جمعیت اہل حدیث کے اس آل انڈیا کانفرنس کو وقت کا تقاضہ بتایا اور اس کانفرنس کے موضوع کی جم کر تعریف کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن علی انور نے کہا کہ اسلام دنیا میں دعوت سے پھیلا ہے۔مساوات کی بنیادی خصوصیات نے اسلام کے فروغ میں سب سے اہم رول ادا کیا ہے ،اس لئے جو لوگ یہ الزام لگاتے ہیں کہ اسلام تشدد کی تعلیم دیتا ہے اور ناانصافی کو بڑھاوا دیتا ہے وہ یہ بات بہت اچھی طرح سن لیں کہ سب سے زیادہ امن وانصاف کا اگر کوئی مذہب قائل ہے تو وہ صرف مذہب اسلام ہے۔دیگر مذاہب میں بھی امن وانصاف کی تعلیمات ہیں مگر جس شدت اور کثرت کے ساتھ مذہب اسلام میں اس کی تلقین کی گئی وہ دوسری جگہ نہیں ہے۔علی انور نے ملک کے موجودہ حالات پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ آج اس ملک میں ایسے لوگ بھی پیدا ہوگئے ہیں جو زندہ لوگوں کا بھی کھال اتارنے کا کام کررہے ہیں ۔

آج ملک میں داڑھی ٹوپی دیکھ کر انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں دوسری طرف دلتوں کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے۔آج ہمارے جمہوری ملک کیلئے سخت امتحان کی گھڑی ہے۔موصوف نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اور آپ کو سری سری روی شنکر جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔یہ سارے لوگ ذاتی مفاد کیلئے آپ کا کاندھا استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔موجودہ وقت میں ملک کے آئین اور سیکولر ماحول پر جو خطرہ ہے وہ آج سے پہلے کبھی نہیں تھا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے رکن کمال فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ملک میں کچھ ایسے لوگ بھی پیدا ہوگئے ہیں جو اپنا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں ۔انہیں آئین ہند کی ذرہ برابر بھی پرواہ نہیں ۔وہ ملک کے قانون کے سامنے اپنے قانون کو ترجیح دیتے ہیں اور نفرت کے ماحول کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں ۔کمال فاروقی نے جمعیت اہل حدیث کے اس کانفرنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام وقت کی ضرورت ہے اور اس طرح کے اسٹیج سے ہمیں آواز بلند کرکے لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے کہ مسلمان ہمیشہ سے امن وسکون اور انسانیت کا پیروکار رہا ہے اور آج بھی ہے۔تشدد کرنے والا کسی بھی حال میں سچا مسلمان نہیں کہلا سکتا۔

جماعت اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ انصاف کے قیام کے بغیر امن کا قیام اس دنیا میں ممکن نہیں ہے۔اگر امن چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو سب سے پہلے انصاف کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم مسلکی اختلافات سے اوپر اٹھ کر متحد ہوجائیں اور ایک ساتھ آگے بڑھیں۔ اگر ہم ابھی ایسا نہیں کریں گے تو پھر ناہی ہمارے حق میںبہتر ہوگا اور نہ آپ کے۔یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم متحد ہوکر اسلام کے پیغام امن کو لوگوں تک پہنچانے کا کام کریں اور انصاف کے قیام کو لازمی بنائیں۔

مفتی عطاءالرحمن قاسمی نے عوام سے روبرو ہوتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے پہلے دن سے ہی رواداری کا قائل رہا ہے اور آج تک یہ ملک اپنے اسی بنیاد پر اٹل ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی کچھ شرپسندی عروج کو پہنچ جاتی ہے لیکن اس کی عمر زیادہ نہیں ہوتی ۔بہت جلد رواداری اور محبت کے سامنے یہ سب گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔اس لئے ہمیں جذباتی ہونے کے بجائے دانشمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔مشہور مذہبی رہنما پنڈت این کے شرمانے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں آج جتنے بھی تحمل و رواداری کے پیروکار باقی ہیں سب کیلئے آج مشکل ترین دور ہے،چاہے وہ مسلم ہوں یا ہندو یا کوئی اور ۔جو لوگ بھی امن و بھائی چارہ میں ایمان رکھتے ہیں ان کیلئے سخت چیلنج ہے اور اس سے بڑی مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔رام مندر کے نام پر نفرت کی سیاست کرنے والوں پر انہوں نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ اصلی ہندو نہیں ہیں جو اپنے آپ کو ہندﺅں اور رام مندر کا ٹھیکیدار بتاتے ہیں ۔یہ سب نفرت کی سیاست کرنے والے لوگ ہیں۔اور جو لوگ نفرت پھیلاتے ہیں اور ہندو کیسے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب والوں کی مشترکہ کوششوں سے ہی ہندوستان سپر پاور ملک بن سکتا ہے ۔اس کے بغیر کچھ بھی تصور کرنا صرف ایک خواب تک ہی محدود رہیگا۔

واضح رہے کہ آج کے پروگرام میں دیگر مشہورملکی و عالمی خطیبوں میں مولانا معراج ربانی ،مولانا جرجیس ،مولانا عبد الرحمن فریوائی،مولانا عبد اللہ مسعود،ڈاکٹر ناوید وغیر ہم کے نام اہم ہیں جنہوں نے ایک زبان میں داعش اور ملکی و عالمی سطح پر جاری تشدد ودہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پرزور لفظوں میں کہا کہ اسلام کا اس سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ہے۔مذہب اسلام امن وشانتی اور محبت وبھائی چارہ کا پیامبر ہے اور تشدد کے خلاف سب سے مضبوط آواز کسی مذہب کی ہے تو وہ مذہب اسلام کی ہے اور جو لوگ مذہب اسلام کے نام پر خونی کھیل کھیل رہے ہیں .

دراصل وہ امریکہ و یوروپ کے پالے ہوئے درندے ہیں جو امریکہ ویورپ کے مفاد کیلئے دن رات خون خرابہ کرتے ہیں ،اور یہ سب اسلام کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی مضبوط سازش کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ دوران پروگرام چند کتابوں کا اجرا ءبھی عمل میں آیا جن کی اشاعت جمعیت اہل حدیث ہند کے بینر تلے ہوئی ہے۔اس میں ایک ہندی میگزین کا خصوصی نمبر بھی شامل ہے جس کے اندر داعش کے خلاف علمائے کرام کا اجتماعی فتوی ہے ۔
واضح رہے کہ جمعیت اہل حدیث ہند کے اس دو روزہ کانفرنس میں ملک کے کونے کونے سے لوگ جمع ہوئے ہیں اور جومسلسل یہاں علمائے کرام کے خطاب سے مستفید ہورہے ہیں۔لوگوں کی کثرت قابل دید ہے۔

Facebook Comments

17 COMMENTS

  1. Howdy! I know this is somewhat off topic but I was wondering if you knew where I could locate a captcha plugin for my comment form? I’m using the same blog platform as yours and I’m having problems finding one? Thanks a lot!

  2. Today, while I was at work, my sister stole my iPad and tested to see if it can survive a 40 foot drop, just so she can be a youtube sensation. My apple ipad is now broken and she has 83 views. I know this is totally off topic but I had to share it with someone!

  3. Hi there! Someone in my Facebook group shared this site with us so I came to check it out. I’m definitely enjoying the information. I’m book-marking and will be tweeting this to my followers! Wonderful blog and excellent design.

  4. Heya are using WordPress for your site platform? I’m new to the blog world but I’m trying to get started and set up my own. Do you need any html coding expertise to make your own blog? Any help would be greatly appreciated!

  5. Hey! I just wanted to ask if you ever have any trouble with hackers? My last blog (wordpress) was hacked and I ended up losing months of hard work due to no data backup. Do you have any solutions to stop hackers?

  6. I do not know whether it’s just me or if perhaps everyone else encountering issues with your blog. It looks like some of the text in your content are running off the screen. Can someone else please provide feedback and let me know if this is happening to them too? This might be a problem with my browser because I’ve had this happen previously. Thank you

  7. Hi would you mind sharing which blog platform you’re working with? I’m planning to start my own blog in the near future but I’m having a tough time choosing between BlogEngine/Wordpress/B2evolution and Drupal. The reason I ask is because your layout seems different then most blogs and I’m looking for something unique. P.S Apologies for getting off-topic but I had to ask!

  8. Hi there this is kind of of off topic but I was wondering if blogs use WYSIWYG editors or if you have to manually code with HTML. I’m starting a blog soon but have no coding experience so I wanted to get guidance from someone with experience. Any help would be greatly appreciated!

  9. Howdy this is kind of of off topic but I was wondering if blogs use WYSIWYG editors or if you have to manually code with HTML. I’m starting a blog soon but have no coding experience so I wanted to get guidance from someone with experience. Any help would be enormously appreciated!

  10. Hi! I know this is kinda off topic but I was wondering which blog platform are you using for this site? I’m getting fed up of WordPress because I’ve had problems with hackers and I’m looking at alternatives for another platform. I would be awesome if you could point me in the direction of a good platform.

  11. Good day! I know this is somewhat off topic but I was wondering which blog platform are you using for this site? I’m getting fed up of WordPress because I’ve had issues with hackers and I’m looking at options for another platform. I would be fantastic if you could point me in the direction of a good platform.

  12. Howdy just wanted to give you a quick heads up. The text in your article seem to be running off the screen in Ie. I’m not sure if this is a format issue or something to do with browser compatibility but I figured I’d post to let you know. The style and design look great though! Hope you get the problem fixed soon. Many thanks

  13. Hi there! I know this is kind of off-topic however I needed to ask. Does operating a well-established website like yours take a massive amount work? I am brand new to running a blog however I do write in my diary every day. I’d like to start a blog so I can easily share my own experience and feelings online. Please let me know if you have any ideas or tips for new aspiring blog owners. Thankyou!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here