تحریر
فیصل اقبال

 

کافی زمانے بعد برادرم ریحان خان کی معیت میں “بنات”کی جانب سے منعقدہ “جشن نسائی ادب” میں شرکت کی، میرا نا ہی جانے کا ارادہ تھا اور نا ہی پہلے سے اس پروگرام کی کوئی خبر تھی۔ میں بس اس وجہ سے جانے کو تیار ہوا تھا کہ نظام الدین میں یہ پروگرام منعقد ہو رہا تھا اور مجھے اس جگہ پر جانا ہمیشہ سے پسند رہا ہے۔۔بہر کیف،ہم تاخیر سے پہونچے ، پروگرام شروع ہو چکا تھا۔
محترمہ رضیہ حامد اپنے تخلیقی سفر پر گفتگو کر رہی تھیں اور بالتفصیل اپنی شخصیت پر روشنی ڈال رہی تھیں ان کے بعد محترمہ قمر جمالی صاحبہ نے اپنی سوانح عمری کا مختصر باب سنایا،محترمہ اپنی ہی لکھی ہوئی تحریر کو ایسے پڑھ رہی تھیں جیسے کوئی نو مشق اور نو آموز طالب علم پہلی بار اسٹیج پر گیا ہو، ایسا شاید مسجع اور مقفع عبارتوں کی وجہ سے تھا لیکن اب اس قسم کی عبارتیں لطف سے زیادہ کوفت کا سبب بنتی ہیں ۔۔ بلقیس ظفیر الحسن صاحبہ اور انور نزہت صاحبہ اپنی گفتگو کر چکی تھیں۔تخلیقی سفر کو سنتے ہوئے بار بار ذہن میں یہ خیال آیا کہ کاش اس سیشن کا موضوع تخلیقی سفر کے بجائے تخلیقی محرکات ہوتا تو زیادہ مناسب ہوتا اور مقررین اپنی کہانیوں کی تعداد اور اپنے اعزازات گنوانے کے بجائے تخلیقی سفر کی مشکلات اور تخلیقی تجربات بتاتے تو ہم سب زیادہ مستفید ہوتے۔ خصوصاً نئی لکھنے والی بناتی بہنوں کے لیے یہ ایک اچھی سوغات ہوتی۔۔نظامت تسنیم کوثر صاحبہ نے کی اور بہت خوبصورتی کے ساتھ اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوئیں، نوجوان افسانہ نگار افشاں ملک نے اظہار تشکر کا فریضہ انجام دیا،افشاں ملک نے اپنی گفتگو کے درمیان یہ کہا کہ تانیثیت اسلام کی ہی ایک شق ہے جو ایک قابل غور بات ہے جس پر گفتگو کی جانی چاہیے کہ کیا واقعی ایسا ہی ہے ۔۔۔
پہلے سیشن کے فوری بعد دوسرے سیشن کی شروعات ہو گئی جب کہ وقت دو سے اوپر ہو چکا تھا لیکن لنچ کا وقفہ نہیں کیا گیا شاید وہاں موجود خواتین کو بھوک کا احساس نہیں ہو رہا تھا لیکن ہماری ہمت جواب دے چکی تھی اس لیے جیسے ہی قمر قدیر نے ایک ادبی جلسے کو ایک مذہبی جلسے کی نظامت کی طرح شروع کرتے ہوئے لڑکھڑاتے ہوئے لہجہ میں پہلی افسانہ نگار کو بلایا میں اور ریحان خان صاحب باہر نکل گئے اور کھانے سے فراغت حاصل کی اس کے بعد ہم ہال کی جانب چلے تو گیٹ پر ہی بزرگ ادیب رتن سنگھ سے ملاقات ہوئی جو پہلے سیشن کی صدارت کے بعد واپس ہو رہے تھے، ان کے قدم لڑکھڑا رہے تھے اور ان کو گیٹ سے سڑک تک جا کر گاڑی لینی تھی اور وہاں موجود کسی شخص کو یہ توفیق نہیں ہو رہی تھی کہ ان کا ہاتھ تھام کر ان کو ان کی گاڑی تک چھوڑ آئے ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ ان کا ساتھ دے دوں برادرم ریحان نے ان کا ہاتھ تھاما اور پھر ہم ان کو گاڑی تک چھوڑ آئے پھر جب ہم واپس ہوئے تو عذرا نقوی صاحبہ صدارتی خطاب کر رہی تھیں ان کو سن کر یہ اندازہ ہوا کہ اس سیشن سے غیر موجودگی کا ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے،عذرا صاحبہ کافی سئینیر ہیں اور بولتی بھی خوب ہیں ان کو سن کر دل خوش ہوا اس کے بعد چشمہ فاروقی نے اپنا اظہار تشکر پیش کیا اور پھر ساڑھے تین بجے لنچ کے وقفے کا اعلان کیا گیا،میں نے اور ریحان بھائی نے ایک دوسرے کو مسکرا کر دیکھا اور آرام سے بیٹھ کر باتیں کرنے لگے اسی درمیان معروف نقاد حقانی القاسمی سے ملاقات ہوئی موصوف بہت ہی کھلے مزاج کے ہنس مکھ انسان ہیں ۔۔ تیسرے سیشن سے قبل ہمیں یہ پتہ چلا کہ مشرف عالم ذوقی تشریف نہیں لا رہے ہیں کچھ اس وجہ سے اور کچھ اس لیے بھی کہ ریحان بھائی کا پروگرام سے دل اوب چکا تھا ہم نے واپس آنے کا فیصلہ کیا جبکہ میری خواہش علی جاوید اور مولا بخش کو سننے کی تھی اور خصوصاً افشاں ملک کی زبانی رضیہ سجاد ظہیر کے افسانہ کو سننے کی دلی تمنا تھی۔
بہر کیف اس پر افسوس کرتے ہوئے میں نے ریحان بھائی کے ساتھ ہی واپسی کی۔۔۔
مجموعی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ جشن آدھا ادھورا سا رہا اس کو مزید متنوع اور دلچسپ بنایا جا سکتا تھا،اچھے مقررین کو بلایا جا سکتا تھا اور عنوانات کو ایسا رکھا جا سکتا تھا کہ سامعین کچھ باتیں اور یادیں لے کر وہاں سے واپس ہوتے ۔تاہم یہ بنات کا پہلا جلسہ تھا اور شاید تجرباتی قسم کا بھی ،اس لیے ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ بنات کے اگلے اجلاس کافی شاندار ہوں گے۔
پروگرام میں جانے اور بناتی خواتین کو سننے سے کم از کم اس بات کا تو اندازہ ہوا کہ “بنات” کوئی فیمینزم سے متاثر فیشن زدہ لبرل تنظیم نہیں ہے بلکہ یہ تنظیم متوازن اور میانہ رو ہے , جس کی جڑیں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہیں ۔۔

 

Facebook Comments

50 COMMENTS

  1. Hi, i read your blog occasionally and i own a similar one and i was just wondering if you get a lot of spam comments? If so how do you reduce it, any plugin or anything you can suggest? I get so much lately it’s driving me crazy so any support is very much appreciated.

  2. Howdy this is kinda of off topic but I was wondering if blogs use WYSIWYG editors or if you have to manually code with HTML. I’m starting a blog soon but have no coding knowledge so I wanted to get guidance from someone with experience. Any help would be enormously appreciated!

  3. Hi there just wanted to give you a brief heads up and let you know a few of the images aren’t loading properly. I’m not sure why but I think its a linking issue. I’ve tried it in two different internet browsers and both show the same outcome.

  4. Hi! Someone in my Facebook group shared this site with us so I came to give it a look. I’m definitely enjoying the information. I’m bookmarking and will be tweeting this to my followers! Terrific blog and brilliant design and style.

  5. Thanks for your marvelous posting! I seriously enjoyed reading it, you are a great author.I will remember to bookmark your blog and will eventually come back at some point. I want to encourage you to continue your great posts, have a nice afternoon!

  6. I’m really enjoying the design and layout of your blog. It’s a very easy on the eyes which makes it much more enjoyable for me to come here and visit more often. Did you hire out a developer to create your theme? Outstanding work!

  7. Whats up this is somewhat of off topic but I was wondering if blogs use WYSIWYG editors or if you have to manually code with HTML. I’m starting a blog soon but have no coding experience so I wanted to get guidance from someone with experience. Any help would be greatly appreciated!

  8. I know this if off topic but I’m looking into starting my own weblog and was curious what all is required to get set up? I’m assuming having a blog like yours would cost a pretty penny? I’m not very internet smart so I’m not 100% positive. Any tips or advice would be greatly appreciated. Kudos

  9. Hi, i read your blog from time to time and i own a similar one and i was just curious if you get a lot of spam feedback? If so how do you protect against it, any plugin or anything you can advise? I get so much lately it’s driving me insane so any help is very much appreciated.

  10. I loved as much as you will receive carried out right here. The sketch is tasteful, your authored subject matter stylish. nonetheless, you command get got an impatience over that you wish be delivering the following. unwell unquestionably come more formerly again as exactly the same nearly very often inside case you shield this increase.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here