آصف تنویر تیمی
استاذ جامعہ امام ابن تیمیہ،بہار

 

دنیا کا ہرشخص اپنی زندگی میں دوحالت سے ضرور گزرتا ہے،ایک حزن وملال کی حالت دوسری خوشی وشادمانی کی حالت۔ ویسے فطری طور پر ہرآدمی خوش رہنا چاہتا ہے۔ مگر کوئی ایسا نہیں جس کی زندگی میں سراپا مسرت ہو،غم وافسردگی بالکل ہی نہ ہو۔
چنانچہ ایک مسلمان کو بھی کبھی خوشی اور کبھی غم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن کٹھن حالات میں بھی،مشکل دنوں میں بھی مسلمان اللہ تعالی کی نعمتوں اور نوازشوں کا خواہاں ہوتا ہے۔ اس کا اس بات پر اعتماد ہوتا ہے کہ مصیبتوں کے بدلے اللہ رب العزت گناہوں کو معاف کرتا ہے۔ درجات بلند ہوتے ہیں۔
جب پریشان آتی ہے تو لامحالہ مومن شخص اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ اس کے سامنے عاجزی وانکساری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے بندہ کو ایسا قلبی سکون واطمینان حاصل ہوتا ہے، جس کا بیان لفظوں میں نہیں کیا جاسکتا۔
جب مومن پریشانی سے دوچار ہوتا ہے تو دنیا کی حقارت اس کی گناہوں میں پھرجاتی ہے۔دنیا کی طرف میلان کم اور آخرت کی طرف جھکاو زیادہ ہوتا ہے۔ وہ سمجھنے لگتا ہے کہ دنیا فانی اور آخرت ہمیشہ ہمیشہ باقی رہنے والی ہے،جہاں مومن کوکسی قسم کا حزن وملال نہیں ہوگا۔جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے﴾اور(مومنین)کہیں گے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کیا۔ بے شک ہمارا پروردگار بڑا بخشنے والا بڑا قدرداں ہے۔ جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے مقام میں لا اتارا ہے جہاں نہ ہم کوکوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ ہم کو کوئی خستگی پہنچے گی﴿[فاطر:۴۳۵۳]
بحیثیت ایک مسلمان کے ہمارے لئے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ ایک مسلمان اپنی زندگی میں آنے والے حزن وملال کا مقابلہ کیسے کرسکتا ہے۔وہ کون سے اعمال ہیں جنہیں اگر بروئے کار لایا جاتے تو غموں کے سمندر سے اپنے کو پارلگایا جاسکتا ہے؟
بالخصوص اس پرفتن دور میں جہاں پوری انسانیت بشمول مغربی اقوام کے جو کچھ زیادہ ہی حزن وملال،بے چینی،ذہنی تناو،قلبی اضطراب اور مشہور انگریزی کا لفظ ٹیشن ہی ٹینشن کے شکار ہیں۔اور اس ٹینشن کو دور کرنے کے لئے پتہ نہیں کون کون سے مصنوعی اور غیر شرعی وسائل اختیار کئے جاتے ہیں،پھر بھی ٹینشن باقی رہتا ہے،بلکہ ٹینشن میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔ اوریہ اس لئے سکون بہم پہنچانے کا وہ طریقہ اختیار نہیں کیا جاتا جو الہی طریقہ ہے۔ جس کی بھرپور رہنمائی قرآن وحدیث میں موجود ہے۔
ذیل کے سطور میں حزن وملال کو دور کرنے کے چند آسمانی نسخے بیان کئے جاتے ہیں:
٭ایمان اور عمل صالح: یہ وہ قیمتی آسمانی و ربانی نسخہ ہے جس سے بڑا سے بڑا ٹینشن منٹوں میں دور ہوسکتا ہے بشرطیکہ ایمان وعمل میں اخلاص پایا جائے،ارشاد باری تعالی ہے﴾جوشخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت،لیکن باایمان ہوتو ہم اسے یقینا نہایت بہتر زندگی عطافرمائیں گے۔ اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرورضروردیں گے﴿[النحل:۷۹]
٭مصیبت پر صبر: جب مسلمان کو غم لاحق ہوتا ہے اور وہ اس پر اللہ کے لئے صبر کرتا اور اس سے اجر کی امیدرکھتا ہے تو اس کی وجہ سے اسے ایسی فرحت حاصل ہوتی ہے جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” جب کسی مسلمان کو کوئی پریشانی یا ملال پہنچتا ہے یہاں تک کہ اگر کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اس کی وجہ سے اللہ تعالی اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے“۔[بخاری:۶۵۲۴]
چنانچہ مصیبتوں پر صبر کرکے غموں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور وہ صبر کل قیامت کے دن ڈھیر سارے ثواب کا ضامن ہوگا۔
٭دنیا کو حقیر سمجھنا: جس نے یہ جان لیا کہ دنیا حقیر ہے،فنا ہونے والی ہے۔اسے دوام اور بقا حاصل نہیں ہے۔انسان لاکھ مال ومتاع حاصل کرنے مگر انجام قبر ہے،جہاں مٹی اور زمین کے کیڑے مکوڑے اس کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔ پھر انسان ہرگز دنیا سے دل نہیں لگائے گا۔ اور دنیا کی ہرپریشانی آخرت کے اجرعظیم کی وجہ سے برداشت کرے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”دنیا مومن کے لئے قیدخانہ اور کافر کے لئے مثل جنت ہے“[مسلم:۹۲۶۵]یعنی ایک مسلمان دنیا میں قیدی کی طرح بڑا سوچ سمجھ کر زندگی بسر کرتا ہے،جب کہ کافر پوری آزادی کے ساتھ رہتا سہتا ہے۔لیکن اس کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔آخرت میں اس کے لئے دردناک عذاب ہے۔
٭دعا ومناجات: دعا ومناجات یہ مومن کا بڑا ہتھیار ہے جس کے ذریعہ وہ دنیاوی غموں سے نجات حاصل کرتا اور اپنے بے چین دل کو سکون پہنچاتا ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا:﴾جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب کبھی وہ مجھے پکارے، قبول کرتا ہوں﴿[البقرہ:۶۸۱] ۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت اللہ تعالی سے حزن وملال کو دور کرنے کے لئے دعا کیا کرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاوں میں سے یہ بہت مشہور ہے:”اے اللہ! میں تجھ سے غم سے،ملال سے،عاجزی سے، سستی سے،بخیلی سے، بزدلی سے،قرض سے اور مغلوبیت سے پناہ چاہتا ہوں“[بخاری:۳۹۸۲]۔
٭توکل علی اللہ: اللہ پر بھروسہ اور اعتماد غموںسے نجات کا کارگر ذریعہ ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:” جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے اللہ اس کے لئے کافی ہے“[الطلاق:۳] اور جو اپنے آپ پر یا دنیاوی وسائل وذرائع پر اعتمادکرتا ہے وہ ہمیشہ پریشانیوں میں مبتلا رہتا ہے۔ رات میں دوائیاں کھاکر سوتا اور پھر آفس میں بھی ٹینشن فری گوٹیاں کھاتا رہتا ہے مگر فری آف ٹینشن نہیں ہوتا وقتی فائدہ ہوتا ہے پھر بے چینی شروع ہوجاتی ہے،جس کی وجہ اللہ تعالی سے دوری اور عبادت سے کنارہ کشی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ بھی بہت سارے آسمانی نسخے ہیں جنہیں اپنا کر ہم اور آپ ٹینشن فری ہوسکتے ہیں؛جیسے قرآن کی تلاوت، جس سے آج مسلمانوں کی اکثریت کافی دور ہے۔ بعض لوگ تو ذہنی تناو¿ دور کرنے کے لئے نشہ خوری کرتے ہیں،گولیاں کھاتے ہیں جیسا کہ گزرا،بعض لوگ کھیل کود میں مشغول ہوجاتے ہیں،بعض پارکو ں کی طرف نکل جاتے ہیں،بعض فلم بینی میں مصروف ہوجاتے ہیں، بعض فیس بک،واٹس اپ اور اس قسم کے دیگر جدید ایپس کا استعمال کرکے اپنا غم غلط کرنا چاہتے ہیں۔ بعض تو موٹی موٹی ناول کی کتابیں پڑھ جاتے ہیں مگر رزلٹ صفر ہوتا ہے۔
بہت کم لوگوں کو یہ خیال آتا ہے کہ غم کا علاج قرآن کی تلاوت میں بھی ہے۔جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے﴾کہہ دیجئے کہ وہ(قرآن) مومنوں کے لئے ہدایت اور شفا ہے﴿[فصلت:۴۴] ۔دوسری جگہ فرمایا:﴾یہ قرآن جو ہم نازل کررہے ہیں مومنوں کے لے تو سراسر شفا اور رحمت ہے﴿[الاسراء:۲۸] ایک جگہ واضح لفظ میں موجود ہے:﴾جولوگ ایمان لائے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یادرکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے﴿[ الرعد:۸۲]

Facebook Comments

16 COMMENTS

  1. First of all I want to say terrific blog! I had a quick question which I’d like to ask if you don’t mind. I was interested to know how you center yourself and clear your thoughts before writing. I’ve had a hard time clearing my mind in getting my thoughts out there. I truly do take pleasure in writing but it just seems like the first 10 to 15 minutes are usually wasted simply just trying to figure out how to begin. Any suggestions or hints? Appreciate it!

  2. Awesome site you have here but I was curious about if you knew of any discussion boards that cover the same topics discussed in this article? I’d really love to be a part of community where I can get opinions from other experienced individuals that share the same interest. If you have any suggestions, please let me know. Thanks!

  3. I really like your blog.. very nice colors & theme. Did you create this website yourself or did you hire someone to do it for you? Plz reply as I’m looking to create my own blog and would like to find out where u got this from. many thanks

  4. Hello! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good success. If you know of any please share. Appreciate it!

  5. Appreciating the hard work you put into your website and detailed information you provide. It’s nice to come across a blog every once in a while that isn’t the same outdated rehashed information. Excellent read! I’ve bookmarked your site and I’m including your RSS feeds to my Google account.

  6. I’ve been absent for some time, but now I remember why I used to love this website. Thanks , I¡¦ll try and check back more often. How frequently you update your web site?

  7. Thank you a lot for giving everyone such a breathtaking chance to read in detail from this site. It really is so good and jam-packed with a lot of fun for me personally and my office acquaintances to visit your site the equivalent of three times in one week to find out the latest tips you have. Not to mention, I am also at all times contented with all the superb tips and hints you give. Certain 4 points in this posting are easily the most effective we’ve had.

  8. Today, I went to the beach front with my children. I found a sea shell and gave it to my 4 year old daughter and said “You can hear the ocean if you put this to your ear.” She placed the shell to her ear and screamed. There was a hermit crab inside and it pinched her ear. She never wants to go back! LoL I know this is entirely off topic but I had to tell someone!

  9. Have you ever thought about including a little bit more than just your articles? I mean, what you say is important and all. Nevertheless imagine if you added some great pictures or videos to give your posts more, “pop”! Your content is excellent but with images and clips, this blog could definitely be one of the very best in its niche. Superb blog!

  10. Appreciating the dedication you put into your site and detailed information you present. It’s good to come across a blog every once in a while that isn’t the same out of date rehashed information. Fantastic read! I’ve saved your site and I’m including your RSS feeds to my Google account.

  11. Appreciating the time and effort you put into your website and detailed information you present. It’s good to come across a blog every once in a while that isn’t the same outdated rehashed information. Wonderful read! I’ve saved your site and I’m including your RSS feeds to my Google account.

  12. Does your website have a contact page? I’m having a tough time locating it but, I’d like to send you an e-mail. I’ve got some ideas for your blog you might be interested in hearing. Either way, great blog and I look forward to seeing it develop over time.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here