پٹنہ23جون(پریس ریلیز)بزمِ کیف کے زیرِ اہتمام معروف شاعر شمیم قاسمی کی رہائش گاہ پر عید ملن تقریب اور ایک مخصوص شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ نشست کی صدارت امتیاز احمد کریمی ڈائرکٹر اردو ڈائرکٹوریٹ محکمہ راج بھاشا (حکومت بہار) نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ نوجوان شاعر کامران غنی صبا نے انجام دیا۔ بزم کے سرپرست ڈاکٹر اسرائیل رضا نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے بزم کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پربزم کے ڈائرکٹر آصف نواز نے خورشید اکبر اور امتیاز احمد کریمی کو گلدستہ اور شال پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی۔آصف نواز نے بتایا کہ بزم کی روایت رہی ہے کہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والی علمی و ادبی شخصیت کو جب اپنے شعبے میں پروموشن ملتا ہے تو بزم کی طرف سے ان کی عزت افزائی کی جاتی ہے۔ صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے امتیاز احمد کریمی نے شمیم قاسمی کو نئے مکان کے افتتاح کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا شعر و ادب کے فروغ میں اس طرح کی مخصوص نشستیں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ نشست کا آغاز حافظ کاظم رضا کی تلاوت اور نعت خوانی سے ہوا۔اس شعری نشست میں خورشید اکبر، عالم خورشید، شمیم قاسمی، شنکر کیموری، ڈاکٹر اسرائیل رضا، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، ایس ایم جلیل، کاظم رضا، کامران غنی صبا، گلفام صدیقی، ڈاکٹر زرنگار یاسمین، تبسم ناز، معصومہ خاتون، شمع کوثر شمع، آرادھنا پرساد اور کمیل رضا قادری نے اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب میں الحرا پبلک اسکول عظیم آباد کالونی کے ڈائرکٹر ظفیر عالم،تنویر شیخ، دانش علی بزمی،ثمر تنویر(نئی دہلی)، فیروز احمد،مولانا شاہ جہاں، افروز احمد ، محترمہ فرزانہ پروین، ثمین،شاناور فراز شیخ وغیرہ بھی شریک تھے۔ میزبان شمیم قاسمی کے شکریہ کے ساتھ اس شعری نشست کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔ شعری نشست میں پیش کیے گئے کلام کا منتخب حصہ پیش خدمت ہے:

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here