جودھپور:ہندی سنیما جگت کے شان اور بالی ووڈ کی جان سلمان خان گزشتہ دو دنوں سے جودھپور کے سینٹرل جیل میں بند تھے ،انہیں کالا ہرن مارنے کے معاملے میں جودھپور کی ایک نچلی عدالت نے پانچ سال جیل کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ان کو فوراً جودھپور کے سینٹرل جیل لے جایا گیا ۔سزا سنائے جانے کے بعد سے ہی ان کی ضمانت اور ان کی رہائی کیلئے کوششیں تیز ہوگئی تھیں ،لیکن جس دن سزا سنائی گئی تھی اس دن عدالت نے ان کی ضمانت پر سماعت کرنے سے اس لئے انکار کردیا تھا کیہ بقیہ کیس پر سماعت ہورہی ہے اور اس کیلئے وقت نہیں نکالا جاسکتا ،جس کے کارن سلمان کو ایک دن جیل میں گزارنے پڑے اور امید یہ تھی کہ اگلے دن سلمان کی ضمانت پر سماعت ہوجائے گی اور فیصلہ آجائے گا لیکن کل ان کی ضمانت پر سماعت تو مکمل ہوگئی لیکن عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے کہا کہ اگلے دن یعنی آج بروز سنیچر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔آج صبح جب عدالتی کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو لوگوں کو کافی امیدیں تھی کہ فوراً فیصلہ سناتے ہوئے جیل سے ان کو رہا کردیا جائے گا لیکن فیصلہ آتے آتے تین بج گئے اور ٹھیک تین بجے عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سلمان خان کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔خبر سنتے ہی جودھپور سے لیکر ممبئی اور ملک و بیرون ملک میں موجود ان کے مداحوں کی خوشی آسمان پر پہنچ گئی ۔سب جشن منانے لگے اور ابھی بھی منار ہے ہیں ۔سلمان خان کو پچاس ہزار کے ضمانتی رقم کے ساتھ ان کی رہائی ممکن ہوپائی اور بہت جلد قریب شام چھ سات بجے تک سلمان اپنے گھر ممبئی کے گلیکسی اپارٹمنٹ کیلئے نکل جائیں گے۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here