لکھنو:فلمی دنیا سے نکل کر سیاست کے میدان میں قدم جما چکی مشہور لیڈر جیا پردہ اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے مابین تکرار کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے ۔ایک ہی پارٹی میں دونوں لیڈروں کے ہونے کے باوجود دونوں کے مابین اکثر تنازعات رہے ہیں اور ایک بار پھر دونوں کے تنازعات سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔چونکہ جیا پردہ نے اعظم خان پر کافی متنازعہ تبصرہ کردیا ہے۔ اس بار انہوں نے اعظم خان پر نشانہ لگاتے ہوئے فلم پدماوت کا سہارا لیا ہے ۔جیا پردہ نے کہا کہ جب میں فلم پدماوت دیکھ رہی تھی تو خلجی کے کردار نے مجھے اعظم خان کی یاد دلادی۔مجھے خلجی کو دیکھ کر یاد آیا کہ کیسے اعظم خان نے انتخابات کے دوران مجھے پریشان کیا تھا ۔
دراصل جیا پردہ امرسنگھ کی قریبی مانی جاتی ہیں اور اعظم خان سے ان کے تنازعات کافی طویل ہیں ۔اس کی وجہ جیا پردہ کا اعظم خان کے آبائی شہر رامپور سے انتخاب لڑنا ہے جس میں جیا کو فتح ملی تھی۔اس انتخاب کو لیکر جیا نے اعظم خان پر کئی الزامات لگائے ۔یہاں تک کہ خان پر جیا کو چناو میں ہرانے کا بھی الزام لگایا۔اس کے بعد ۹۰۰۲ میں لوک سبھا انتخابات میں بھی جیا پردہ رام پور سے انتخاب لڑی اور اعظم خان پر پھر ان کی مخالفت کا الزام لگا ،جبکہ اس بار بھی جیا انتخاب جیت گئی۔بتادیں کہ صرف الیکشن ہرانے کی کوشش تک ہی جیا اور اعظم کے درمیان تنازعہ نہیں ہے ،اس کے علاوہ بھی کئی الزامات ایک دوسرے پر لگتے رہے ہیں۔

Facebook Comments

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here