مولانا محمد سالم قاسمی کا سانحہ ارتحال بڑا ملی خسارہ :مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

0

دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے دار العلوم (وقف) دیوبند کے صدر مہتمم معروف عالم دین مولانا محمد سالم قاسمی کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی موت کو بڑا علمی و ملی خسارہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا محمد سالم قاسمی حضرت مولانا محمد طیب کے صاحبزادے ، ان کے علمی و ملی کاموں کے امین و جانشین اور بزرگوں کی یادگار تھے۔ انہوں نے دار العلوم (وقف) اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت وغیرہ کے پلیٹ فارم سے ایک لمبی مدت تک علمی وملی خدمات انجام دیں۔ اپنے بلند اخلاق اور اعلیٰ ظرفی کی وجہ سے مقبول خاص و عام تھے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی دعوت پر اس کے پروگراموں میں شرکت فرماتے تھے ، پیغام ارسال کرتے اور ہمت افزائی فرماتے تھے۔ ابھی حالیہ دنوں چونتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی مناسبت سے باوجود شدید علالت اور پیرانہ سالی کے انہوں نے اپنا پیغام بقلم صاحبزادہ¿ خود و جانشین خویش محترم مولانا ابو سفیان قاسمی صاحب ارسال فرمایا تھا اور نیک مشوروں اور دعاﺅں کا سوغات بھیجا تھا۔ مولانا اس کے علاوہ مسلم پرسنل لاءبورڈ اور دیگر تعلیمی اور اصلاحی اداروں کے بھی رکن رکین اور عہدیدار تھے اور اپنا فعال کردار ادا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حسنات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور خطاﺅں کو معاف فرمائے۔ خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھی مرنے والے میں۔
اللہ تعالیٰ ملت خصوصا دار العلوم (وقف) دیوبند کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے اور ان کے صاحبزدگا ن اور پسماندگان خصوصا محترم مولانا ابو سفیان قاسمی حفظہ اللہ کو ان کا جانشین اور نعم البدل بنائے اور ان کو صبر وسلوان بخشے۔ آمین

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.