نئی دہلی:ملک کی کئی ریاستوں میں ایک ساتھ نوکریوں کیلئے کئی نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہیں۔وہیں آئی بی پی ایس نے بھی دس ہزار سے زیادہ نوکری کا نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔اس کے علاوہ کئی دیگر شعبوں میں بھی نوکری ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سیلکشن (آئی بی پی ایس) نے آفیسر اسکیل ۱،۱۱،۱۱۱ اور آفس اسسٹنٹ کے ۱۰۱۹۰ سیٹوں کیلئے نوکری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ان سیٹوں کیلئے امیدوار آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔سیٹ سے متعلق دیگر جانکاری کیلئے آپ آفیشیل ویب سائٹwww.ibps.inپر جائیں۔فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ دو جولائی ہے ۔اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ویب سائٹ کے ہوم پیج پر جائیں،ایڈورٹزمنٹ فار آفیسر ،و آفس اسسٹنٹ کے آپشن پر کلک کریں۔ایڈورٹزمنٹ پر جائیں ۔آن لائن آگے بڑھتے جائیں اور مطلوبہ جانکاری دینے کے بعد اپنا فارم جمع کردیں ۔
ایک دوسرا نوٹیفکیشن مغربی بنگال سے ہے جہاں ویسٹ بنگال پبلک سروس کمیشن نے فائر آپریٹر کے ۱۴۵۲سیٹوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ان سیٹوں کیلئے بھی آن لائن ہی فارم جمع کرنے ہوں گےالبتہ فارم بھرنے والے کو بنگالی آنا شرط ہے۔آخری تاریخ تین جولائی رکھی گئی ہے۔دفتری ویب سائٹpscwbapplication.in ہے۔ تیسرا نوٹیفکیشن ہریانہ پاور یوٹیلائز کی طرف سے ہے جہاں الیکٹریکل کیڈر میں اسسٹنٹ انجینئر کے ۱۰۵ سیٹوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔ان سیٹوں کیلئے گیٹ ۲۰۱۸ کے اسکور کے تحت ہی بحالی ہوگی۔فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ایک اگست ہے۔اٹھارہ جون سے فارم جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔خواہشمند حضرات دفتری ویب سائٹ پر جاکر اپنا فارم جمع کرسکتے ہیں اور ویب سائٹ http://hpgcl.org.in ہے
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے جونیئر اسسٹنٹ کے ۷۲ سیٹوں پر بحالی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔چھ جولائی آخری تاریخ رکھی گئی ہے۔پوری تفصیل کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کی ویب سائٹ tspsc.gov.in پر جائیں۔ وہیں دوسری طرف انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ نے جونیئر آپریٹر(ایویشن) کیلئے پچاس سیٹوں پر بحالی کرانا چاہتی ہے جس کیلئے نوٹیفکیشن نکالا گیا ہے۔آخری تاریخ سات جولائی رکھی گئی ہے۔ٹسٹ کی تاریخ پانچ اگست ہے مزید تفصیل سے جانکاری کیلئے کمپنی کی ویب سائٹ www.iocl.com پر تشریف لے جائیں۔

Facebook Comments

4 COMMENTS

  1. I simply could not go away your site prior to suggesting that I extremely loved the standard information a person supply in your visitors? Is gonna be back steadily in order to check out new posts

  2. Its like you read my mind! You seem to know so much about this, like you wrote the book in it or something. I think that you could do with a few pics to drive the message home a little bit, but instead of that, this is fantastic blog. An excellent read. I will certainly be back.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here