حافظ سعید نے معصوم ہاتھوں میں بھی ہتھیار تھمانا شروع کردیا

0

نئی دہلی:دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ نے بھارت کے خلاف اب معصوم بچوں کو بھی استعمال کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔جس کے ثبوت کیلئے آپ اس منہ بولتی تصویر کو دیکھ سکتے ہیں۔یہ تصویر جماعت الدعوۃ کے لیڈر صداقت کے بیٹے کی ہے،جس کے ہاتھ میں ایک بڑا بندوق ہے جس کو وہ ابھی صحیح سے سنبھالنے کی قوت بھی نہیں رکھتا ،لیکن ذہنی طور پر اس طرح کے بچوں کو تیار کرنے کی کوشش شروع کی جاچکی ہے۔یہ تصویر اسلام آباد میں میں ہوئے ایک پروگرام کے دوران کی ہے جہاں حافظ سعید عوام کو خطاب کرنے پہنچے تھے۔

بچے کے پیچھے جو پوسٹر لگا ہے اس پر لکھا ہوا ہے کہ کشمیر پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے مدد کرتے رہیں گے۔خبروں کے مطابق جماعت الدعوۃ نے بچوں کو اپنی تنظیم میں شامل کرنے کیلئے مہم شروع کردی ہے اور ان بچوں کو بھارت کے خلاف جہاد کرنے کیلئے اکسانا بھی شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس تنظیم کی طرف سے پاکستان میں کچھ مدرسے اور اسلامی اسکول بھی چلائے جارہے ہیں۔جہاں اب بچوں کے ذہن میں جہاد کے نام پر بھارت کے خلاف زہر بھرنے کا کام بخوبی کیا جاتا ہے،ساتھ ہی ان بچوں کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ امریکہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.