جموں کشمیر سے فیضان قریشی کی رپورٹ
سری نگر:کلچرل ٹرسٹ کپوارہ نے گرلز ہاٸر سیکنڈری اسکول میں سوشل میڈیا کی خرابیاں کے عنوان پر ایک شاندار سیمنار کا انعقاد کیا۔محفل کا آغاز حسب معمول تلاوت قران پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد نبیﷺ کے حضور میں عقیدت کے پھول نچھاور کٸے گٸے۔
اسکول کے کئی بچوں نے اس عنوان پرمدلل انداز میں روشنی ڈالنے کی کوشش کی  اور سامعین کو سوشل میڈیاں کے مضرات سے باخبر کیا اور اس سے دور رہنے کی تلقین کی۔واضح رہے کہ محفل کی صدارت گرلز ہاٸر سیکنڈری اسکول کپوارہ کے پرنسپل جناب محمد شفعی وانی نے فرماٸی ۔ چیرمین کلچرل ٹرسٹ کپوارہ جناب عبدالغنی بیگ اطہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنا وقت کی ضرورت تھی اور آٸندہ بھی ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔پروگرام کے اخیرمیںسمینار میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

Facebook Comments