ملکہ الیزابیتھ ثانی کا سلسلہ نسب محمد ﷺ کے خاندان سے ملتا ہے:ریسرچ

0

لندن:کافی تحقیق اور ریسرچ کے بعد Moroccan نیوز پیپر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی ملکہ کا سلسلہ نسب مذہب اسلام کے آخر پیغمبر محمدﷺ سے ملتا ہے۔ مشہور روزنامہ الاسبوع نے گزشتہ ماہ ایک ریسرچ کیا اور تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کی ملکہ الیزابیتھ دوئم کا سلسلہ نسب محمد ﷺ سے جا کر ملتا ہے۔روزنامہ کی طرف سے شائع شدہ شجرہ نامہ میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ملکہ الیزابیتھ کا سلسلہ نسب محمد ﷺ سے 43نسلوں کے بعد جاکر ملتا ہے۔ریسرچ کے مطابق ملکہ الیزابیتھ کاسلسلہ نسب کیتھبرگ کے ارل سے 14ویںصدی میں شروع ہوتا ہے جو قرون وسطیٰ میں اسپین کے مسلمانوں سے ہوتا ہوا نبی اکرم ﷺ کی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے جا ملتا ہے۔چند مورخین کو چھوڑ کر بیشتر لوگ اس کی حمایت کررہے ہیں یہاں تک کے مصر کے سابق مفتی اعظم علی غومہ نے بھی اس کی تائید و تصدیق کردی ہے۔


ریسرچ میں یہ کہا گیا ہے کہ ملکہ الیزابیتھ دوئم کا سلسلہ نسب زائدہ نامی شہزادی سے شروع ہوتا ہے جو گیارہویں صدی میں عیسائیت قبول کرنے سے پہلے اپنے آبائی وطن سیویلے سے بھاگ گئی تھی۔

زائدہ سیویلے کے بادشاہ معتمد بن عباد کی پانچویں بیوی تھی۔انہوں نے اپنے بیٹے سنچو کو بھی اپنے ساتھ لے آئیں،جس کی شادی گیارہویں صدی میں شاہی خاندان(Earl of Cambridge)میں ہوئی۔
بہر حال مورخین کے مابین زائدہ کی اصلیت پر تنازعہ ہے ،کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق آخری نبی ﷺ کے خاندان سے جا کر ملتا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں اس خاندان میں شادی کی تھی ۔

 

http://www.dailymail.co.uk/news/article-5587555/Historians-trace-Queens-heritage-Prophet-Muhammad.html

https://www.timesofisrael.com/is-the-uks-queen-elizabeth-descended-from-the-prophet-mohammed/

مختلف ایجنسیوں کی ان پٹ کے ساتھ رحمت کلیم کی رپورٹ

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.