ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی.(پریس ریلیز)صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کی جانب سے اردواکادمی بنگال کے مولاناآزادآڈیٹوریم میں دسواں صوفی جمیل اخترمیموریل ایوارڈ سے ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین ،پروفیسر سنٹرآف انڈین لینگویجز،اسکول آف لنگویج،لٹریچراینڈکلچراسٹڈیز،جواہرلعل نہرویونیورسٹی،نئی دہلی کو نوازاگیا۔اس تقریب کی صدارت محترم قیصرشمیم نے کی۔افتتاحی خطاب صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کے روح رواں جناب فہیم اختر نے کی۔سکریٹری رپورٹ ڈاکٹر شکیل احمد خان نے پیش کی۔جبکہ جناب انیس رفیع نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ڈاکٹر مشتاق انجم نے سپاس نامہ پیش کیا۔ظہیر انور،امتیاز گورکھپوری اورپروفیسر دبیر احمد نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔

دوران تقریب اسٹیج کا منظر

واضح رہے کہ ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین صرف درس ہی نہیں دیتے ہیں بلکہ انہیں تصنیف وتالیف سے بھی رٖغبت ہے۔ان کی کتابوں میں رشید احمد صدیقی کا تجزیاتی مطالعہ ،نوائے آزاد،اردوکی شعری اصناف،تعارف وتنقید،دیوان شانی ،اسلامی تاریخ کے اہم شہر،اردومیڈیا،اردوزبان کے نئے تکنیکی وسائل،رشید احمد صدیقی کے منتخب مضامین،اردوسفرناموں میں ہندوستانی تہذیب وثقافت،اکیسویں صدی میں اردوزبان کا فروغ اورامکانات،اکیسویں صدی میں اردوزبان کے مسائل وامکانات،ملاقاتیں،وسیم بریلوی کی شاعری:فکری وفنی جہات،اردوکا عالمی تناظر وغیرہ اہم ہیں۔ڈاکٹر صاحب نے ’اردولرننگ  ڈاٹ کام‘کے نام سے ایک ایسی ویب سائٹ تیارکی ہے ۔جس کی مددسے دنیابھر کے طلبابراہ راست اردوکی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ڈاکٹر صاحب 2012میں این،سی،پی،یو،ایل کے ڈائریکٹر ہوئے اورتین سال تک اس منصب پر فائز رہ کر آپ نے کونسل کے تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے میں گراں قدرخدمات انجام دیں۔کونسل کے زیراہتمام عالمی اردوسمینارکی بنیاد رکھی ۔ملک بھر میں پھیلے ہوئے اردوکمپیوٹر،تربیتی مراکز اوردوسرے تعلیمی وتربیتی مراکزکی توسیع وترقی ،اعلیٰ ترین علمی وادبی کتابوں کی اشاعت،کونسل کے جرائد اردودنیا اورفکروتحقیق،بچوں کی دنیا کی ادارتی واشاعتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ،اردوزبان کو جدید انفارمیشن ٹکنالوجی سے جوڑنے ،اردوسافٹ ویرڈیولپمنٹ اورکونسل سے شائع شدہ ہزاروں کتابوں کی ڈیجٹیلائزیشن،اردوفونڈ اوراردوکی بورڈ کی تیاری ،اردوپورٹل اورآن لائن اردولرننگ کے علاوہ کئی دیگرمنصوبوں کی تکمیل میں کلیدی کردارنبھایا۔

تقریب میں شرکت کرنے والے حاضرین

ڈاکٹر خواجہ محمداکرام الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلکتہ شہر نے اردوزبان وادب کو ایسے جواہرپارے دیے ہیں کہ تاریخ ہزارنشیب وفرازسے گزرے پھر بھی کلکتہ شہرکوتاریخ نظرانداز نہیں کرسکتی۔یہ وہ دھرتی ہے جہاں نہ چاہتے ہوئے بھی اردوکو اپنے استحکام کے لیے وسیلہ بنایاگیا۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا جس کرب وانتشار ،بدامنی سے گزررہی ہے ۔ہم جس بے سکونی کے ماحول سے گزررہے ہیں اس ماحول میں ایک ہی فلسفہ ہے تصوف۔تصوف انسانیت کا درس دیتاہے۔ہندوستان کی دھرتی میں تصوف کثرت میں وحدت کا نمونہ ہے۔پوری دنیا میں ہندوستان کی پہچان مشترکہ تہذیب کا نمونہ ہے۔ڈاکٹر صاحب نے تصوف سے صوفی ازم کی تعریف بیان کی۔

یاد رہے کہ صوفی جمیل اخترلٹریری سوسائٹی گذشتہ دس برسوں سے تعلیمی وفلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔اس کے روح رواں معروف افسانہ نویس جناب فہیم اختر علم وادب کے تعلق سے دنیا کے مختلف گوشوں سے رابطہ رکھتے ہیں اوردیارغیر میں بھی اردوکو فروغ دینے میں لگے ہیں۔اردوکے لیے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہرسال کسی نہ کسی ایک معروف شخصیت کو ایوارڈ سے نوازتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردوزبان کے لیے نہ سرحدوں کی ضرورت ہے ،نہ ملک کی   اور نہ  ہی کسی مذہب کی ضرورت ہے۔ضرورت ہے تو قربانی اورجذبے کی۔اس اہم ایوارڈ کے لیے اردودنیا نے پروفیسرخواجہ محمداکرام کو مبارک بادی سے نوازاہے۔

Facebook Comments

15 COMMENTS

  1. Hi would you mind letting me know which webhost you’re working with? I’ve loaded your blog in 3 completely different internet browsers and I must say this blog loads a lot faster then most. Can you suggest a good internet hosting provider at a reasonable price? Thanks a lot, I appreciate it!

  2. Woah! I’m really enjoying the template/theme of this blog. It’s simple, yet effective. A lot of times it’s hard to get that “perfect balance” between usability and visual appeal. I must say you have done a amazing job with this. Additionally, the blog loads super fast for me on Firefox. Excellent Blog!

  3. I know this if off topic but I’m looking into starting my own weblog and was curious what all is needed to get setup? I’m assuming having a blog like yours would cost a pretty penny? I’m not very internet smart so I’m not 100% certain. Any suggestions or advice would be greatly appreciated. Kudos

  4. My developer is trying to persuade me to move to .net from PHP. I have always disliked the idea because of the costs. But he’s tryiong none the less. I’ve been using WordPress on several websites for about a year and am worried about switching to another platform. I have heard great things about blogengine.net. Is there a way I can import all my wordpress posts into it? Any kind of help would be really appreciated!

  5. I do not even know how I ended up here, but I thought this post was good. I don’t know who you are but certainly you are going to a famous blogger if you aren’t already 😉 Cheers!

  6. Awsome article and straight to the point. I am not sure if this is in fact the best place to ask but do you people have any ideea where to get some professional writers? Thanks 🙂

  7. We absolutely love your blog and find the majority of your post’s to be what precisely I’m looking for. Do you offer guest writers to write content for you personally? I wouldn’t mind publishing a post or elaborating on a lot of the subjects you write concerning here. Again, awesome blog!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here