نئی دہلی:بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر رافیل سودے کے حوالے سے حملہ جاری رکھتے ہوئے صدر کانگریس راہل گاندھی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی فضائیہ کے ہر افسر اور جوان کے علاوہ ایچ اے ایل کے لئے کام کرنے والے ہر شخص کے درد کو محسوس کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ ان تمام لوگوں کو کیفر کردار تک لایا جائے گا جنہوں نے ان کا حق مارا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ فضائیہ کے ہر افسر اور ہندوستان کی خدمت کرنے والے ہر جوان کے علاوہ ہر شہید ہندوستانی جنگی پائلٹ کے اہل خانہ اور ایچ اے ایل کے لئے کام کرنے والے ہر شخص کے درد کو ہم محسوس کرتے ہیں اوریہ بھی سمجھتے ہیں کہ ان پر کیا گزری ہے۔ ہم ان سب کو کیفر کردار تک لائیں گے جنہوں نے ان کا حق مارا ہے۔ ۔واضح رہے کہ کانگریس نے ان دنوں این ڈی اے حکومت کو رافیل جنگی طیاروں کے سودے میں مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے زد پر لے رکھا ہے اور حکومت پر الزام ہے کہ سرکاری ادارہ ایچ اے ایل کے ساتھ معاہدہ رد کرکے سودا انل امبانی کو دیا گیا ہے۔

Facebook Comments