نئی دہلی:ہندوستان کی سیاست میں کب کیا دیکھنے کو مل جائے یہ کہنا انتہائی مشکل ہے۔وعدہ کوئی اور کرے اور اس وعدے کو پورا کوئی اور کرے۔ایسا بھی ابھی ہندوستان کی سیاست میں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔دراصل کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے پی ایم مودی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔آج سے تین سال پہلے پی ایم نریندر مودی نے اوڈیسہ کے راورکیلامیں سپر اسپیشلٹی اسپتال بنانے کا وعدہ کیا تھا ۔تین سال پورے ہوگئے لیکن پی ایم مودی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔اب کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس وعدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نئی چال چل دی ہے۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ایک اپریل ۲۰۱۵ کو پی ایم مودی نے اوڈیسہ کے لوگوں کے ساتھ اپریل فول منایا جیسا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے پی ایم مودی کے اپنے اس وعدے کو پورا نہ کرنے پر شرمندہ کرنے کیلئے رقم جمع کرنا شروع کردیا ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔راہل نے کانگریس سے حوالے سے ایک لنک بھی شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ برائے مہربانی دل کھول کر امداد کریں ۔یاد رہے کہ اوڈیسہ میں پی ایم مودی نے جو وعدہ کیا تھا وہ انہوں نے بھلا دیا جسے یاد دلانے کیلئے راہل گاندھی نے یہ سیاسی چال چلی ہے۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here