امسال (2018)شب قدر کیسے تلاش کریں؟

11

تحریر: مقبول احمد سلفی
اسلامک دعوة سنٹر،شمالی طائف (مسرہ)

 

ہندوستان کے بہت سارے لوگوں نے باربار یہ سوال پوچھا ہے کہ امسال شب قدر کیسے تلاش کریں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس مرتبہ (2018)کو ہندوستان میں روزہ کی شروعات میں اختلاف واقع ہوا ہے ۔ اکثر لوگوں نے جمعرات سے روزہ شروع کیا ہے جبکہ بعض لوگوں نے ایک دن تاخیر سے روزہ رکھنا شروع کیا ہے ۔ اس تقدیم وتاخیر کی وجہ سے شب قدر کی تعیین کیسے ہوگی اس لئے لوگوں میں کافی بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔جب مجھ سے بھی بہت سارے لوگوں نے پوچھا تو میں نے اپنا فرض سمجھا کہ اس بارے میں دلائل کی روشنی جو قوی معلوم ہوتا ہے بیان کردیا جائے ۔ اللہ تعالی مجھے صواب تک پہنچنے کی توفیق دے ۔ امت کا شب قدر کے متعلق سوال کرنا اور اس کی تلاش کے لئے بے چین ہونا بالکل صحیح ہے کیونکہ یہ ایک رات ہزاروں رات پر فضیلت رکھتی ہے ، اس رات کا قیام سابقہ گناہوں کا کفارہ ہے اور اس رات کی خیروبھلائی سے محروم ہونے والا ہر قسم کی بھلائی سے محروم ہے ۔ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لئے پتہ لگاتے ہیں کہ رسول اللہ اس رات کو پانے کے لئے کیا کرتے تھے ؟ ہمیں اس بابت رسول اللہ ﷺ کا عملی نمونہ مل جائے تو مذکورہ سوال بھی حل ہوجائے گا چنانہ صحیح بخاری یہ روایت مل جاتی ہے ۔ عن عَائِشَةَ رَضِیَ اللَّہُ عَنہَا قَالَت کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ ذَا دَخَلَ العَشرُ شَدَّ مِئزَرَہُ وَاحیَالَیلَہُ وَایقَظَ اہلَہُ(صحیح البخاری:2024)ترجمہ:عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب آخری دس دنوں میں داخل ہوتے تو ﷺعبادت کے لئےﷺ کمر کس لیتے، خود بھی شب بیداری کرتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے تھے۔یہ روایت صاف صاف بتلاتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ شب قدر کو پانے کے لئے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے اول دن سے ہی کمر کس لیتے اور خوب اجتہاد کرتے حتی کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : کان رسولُ اللہِ صلَّی اللہُ علیہِ وسلَّمَ یجتہدُ فی العشرِ الاواخرِ ، ما لا یجتہدُ فی غیرِہ .( صحیح مسلم:1175)ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں (عبادت میں ) اتنی محنت کرتے جتنی اور دنوں میں نہیں کرتے تھے۔اس حدیث سے واضح طور پرمعلوم ہوگیا کہ نبی کریم ﷺ کا اجتہاد دو عشروں کے بالمقابل آخری عشرہ میں زیادہ ہوا کرتا تھا اس کی وجہ اس میں موجود شب قدر اور اس کی بھلائی کا حصول تھا۔اب سنت رسول نے یہ بات طے کردی کہ کسی کو شب قدر تلاش کرنی ہو توعبادت کے لئے آخری عشرہ مکمل طور پر شب بیداری کرے ، اللہ کی توفیق سے اسے وہ رات نصیب ہوجائے گی ۔ رسول اللہ ﷺ کی سنت کے بعد چوں چرا کی حاجت ہی نہیں رہ جاتی کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے : لَّقَد کَانَ لَکُم فِی رَسُولِ للَّہِ اسوَة حَسَنَة(الاحزاب:21)ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لیے بہترین نمونہ ہیں ۔شب قدر کے متعلق علماءکے چالیس اقوال ہیں ان میں ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ آخری عشرہ میں ہے ، بعض نے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک کہا ہے جیساکہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے : تَحَرَّوا لیلة القدرِ فی الوِترِ، من العشرِ الاواخرِ من رمضانَ .(صحیح البخاری:2017)ترجمہ: لیلة القدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔بعض علماء نے ستائیس کی رات کو شب قدر کہا ہے ۔ بہر کیف اس سلسلے میں متعد اقوال ہیں جب رسول اللہ کی عملی سنت کو پکڑتےہیں تو سارے اقوال اس میں جمع ہوجاتے ہیں اور اس بابت جو امسال لوگوں کا اختلاف ہے وہ بھی مٹ جاتا ہے ۔ اس لئے میرے نزدیک دلائل کی روشنی میں یہ ٹھیک معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان والے شب قدر کے لئے مکمل آخری عشرہ میں شب بیداری کریں ، زیادہ سے زیادہ اجربھی نصیب ہوگا اور اللہ کی رحمت سے وہ رات ہمیں نصیب ہوجائے گی ۔ بطور خاص اہل علم سے اپیل کرتا ہوں کہ اللہ کے واسطے ! اس مسئلہ کو اختلافی بناکر امت میں بے چینی نہ پیدا کی جائے ، آخری عشرہ مکمل شب بیداری کا ہے اس عمل کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کریں اور خود بھی اس سنت پر عمل کریں ۔ تقریر وتحریر کے ذریعہ کافی پکار لگائی جاتی ہے مگر عملی زندگی میں بہت سناٹا ہے ۔ اس بات کو ہمیں محسوس کرکے عملی زندگی کو آباد کرنا ہوگا۔
اللہ تعالی ہم سب کو شب قدر اور اس کی برکات وحسنات سے نوازے اور امت کو اختلاف وانتشار سے بچائے۔ آمین

You might also like More from author

11 Comments

  1. 188bet says

    Hi! I know this is somewhat off topic but I was wondering if you knew where I could
    locate a captcha plugin for my comment form?

    I’m using the same blog platform as yours and I’m having problems finding one?
    Thanks a lot! https://x5.re/2Jrn6

  2. take down says

    It’s not my first time to go to see this web page,
    i am visiting this website dailly and obtain good data from here
    daily. https://www.keoc1.com

  3. 188bet says

    What’s up to all, for the reason that I am truly keen of reading this web
    site’s post to be updated on a regular basis. It contains pleasant information. http://www.mbet88vn.com

  4. furtdso linopv says

    I haven¦t checked in here for a while because I thought it was getting boring, but the last few posts are good quality so I guess I¦ll add you back to my everyday bloglist. You deserve it my friend 🙂

  5. Watch Jav Free HD says

    We’re a group of volunteers and opening a new scheme in our community.
    Your web site offered us with valuable information to work on. You have done a formidable job and our whole community will be grateful to you.

  6. 홀덤바 says

    I am really happy to read this blog posts which carries tons of useful information, thanks for providing these kinds of statistics.

  7. 강친 says

    Nice weblog here! Additionally your web site so much up
    very fast! What host are you the use of? Can I am
    getting your associate hyperlink in your host?
    I wish my web site loaded up as quickly as yours lol

Leave A Reply

Your email address will not be published.