سیتامڑھی : باچوپٹی نرہا کی ” مسجد بلال “میں نماز تراویح ختم 

0

سیتامڑھی ( کلیم اختر شفیق ) رمضان المبارک کا مبارک مہینہ اللہ کی عبادت، اطاعت اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی وغمگساری اور قرآن کریم کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں روزہ رکھنا فرض ہے ضلع کے باجپٹی بلاک حلقہ میں واقع باچوپٹی نرہا کی ” مسجد بلال “میں ختم تراویح کی موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عظیم الدین مدنی نے کہا کہ روزہ ایسا عظیم الشان عمل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر عمل کا دنیامیں ہی اجر بتا دیا کہ کس عمل پر کیاملے گا مگر روزہ کے متعلق ارشاد فرمایا کہ میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا یا فرمایا کہ میں خود ہی روزہ کا بدلہ ہوں انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک میں ایک رات ہے جس میں عبادت کرنا ہزار مہینوں کی عبادت سے زیادہ افضل ہے انہوں نےکہا کہ ماہِ رمضان کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ اس ماہ میں شبِ قدر ہے، جس میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائی اور اس رات کو دیگر تمام راتوں پر فضیلت وبرتری دی .

انہوں نے سورة القدر کا ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے سورہ قدر میں اللہ تعالیٰ نے کہا کہ “ہم نے اس قرآن کو شبِ قدر میں نازل کرنا شروع کیا، اور تمہیں کیا معلوم کہ شبِ قدر کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے۔اس میں فرشتے اور روح القدس ہر کام کے انتظام کے لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں۔یہ رات طلوع فجر تک امن وسلامتی ہے۔۔یہ ماہِ مبارک اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور جہنم سے چھٹکارے کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک میں سرکش شیاطین قید کردئے جاتے ہیں۔ جہنم کے دروازے بند کرکے جنت کے دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے،ہر نیکی کا اجروثواب بڑھا دیا جاتا ہے-اس موقع پر بچوں نے نعت نظم اور تقریر بھی پیش کیا امسال ” مسجد بلال” باچوپٹی نرہا میں حافظ شہاب الدین تیمی نے نماز تراویح پڑھایا آخیر میں کلیم اختر شفیق کے دعائیہ کلمات سے ختم تراویح کا پروگرام اختتام پذیر ہوا اس موقع پر مسجد کے سکریٹری پھول حسن، مئوذن محمد حسن،محمد اسلام، عارف حسین، محمد رضا، حافظ ریاض الدین، حافظ ممتاز عالم، صدام حسین، وسیم شاہد، نظام محمد حسن، اظہر کمال وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں باشندگان نرہا شریک رہیں ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.