نئی دہلی:عالمی سطح پر سب سے بڑا انعام کہلانے والا نوبل ایوارڈ اس سال پھر سے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے اور اب تک ایک فیلڈ میں نوبل انعام 2018کا اعلان کیا جا چکا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ اس ایوارڈ کیلئے ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات کے نام کا اعلان آج سے ہی شروع ہوا ہے اور طب کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے پر امریکہ کے جیمز پی ایلی سن اور جاپان کے تاسوکوہونجوکو سال 2018کے میڈیسن کے نوبل انعام سے نوازے جانے کا پیر کے روز اعلان کیاگیا۔اس سال دیے جانے والے نوبل انعامات کا یہ پہلا اعلان ہے ۔مسٹر ایلی سن ٹکساس یونیورسٹی اور مسٹر ہونجو جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں ۔دونوں سائنس دانوں نے کینسر کے علاج کے لئے نیاطریقہ ایجاد کیاہے جو علاج کے دوران مریض کی قوت مدافعت پر پڑنے والے منفی اثرات سے روکنے سے متعلق ہے ۔انھیں سویڈن کے کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ نے بیان جاری کرکے بتایاکہ دونوں کو 90لاکھ کرونا(10لاکھ ڈالر )انعام کے طورپر دیے جائیں گے ۔

دیگر میدان میں انعامات کا اعلان کب ہوگا اس فہرست کے حوالے سے آپ کو بتا دیں کہ نوبل امن ایوارڈ کا اعلان پانچ اکتوبر کو کیا جائے گا۔جبکہ کیمسٹری کے میدان میں نوبل کا انعام تین اکتوبر کو کیا جائے گا۔فیزکس کیلئے دو اکتوبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔معاشیات کے میدان میں نوبل انعام کا اعلان آٹھ اکتوبر کو کیا جائے گا۔وہیں نوبل ادب ایوارڈ اس بار نہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ اس سال اس میدان میں کسی کو انعام نہیں دیا جائے گا ،اگلے سال اس انعام کا اعلان کیا جائے گا۔

Facebook Comments