وارانسی میں بڑا حادثہ،ایک درجن سے زائد افراد ہلاک،متعدد زخمی

0

وارانسی:پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے سڑک پر بن رہے فلائی اوو کے ایک حصے کے گرنے سے کئی لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔فلائی اوور کا جو ستون گرا ہے اس میں کئی گاڑیاں دب گئی ہیں اور قریب ایک درجن لوگوں کی موقع پر موت ہوگئی۔وارانسی میں کینٹ اسٹیشن کے  سامھے سڑک پر اترپردیش راجیہ سیتونگم فلائی اوور کی تعمیر کر رہا تھا ۔آج شام زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک ستون گر گیا ۔جس میں ایک درجن سے زیادہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل دب گئے ،جس کی وجہ اب تک بارہ لوگوں کی لاش کو باہر نکالے جانے کی خبر موصول ہورہی ہے۔لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے اور خبر یہ بھی مل رہی ہے کہ ابھی مہلوکین کی تعداد مزید تیزی سے بڑھ سکتی ہے چونکہ کئی روڈویز بسیں بھی اس میں دبی ہوئی ہیں ،بولیرو بھی ہے اور کئی دوسری گاڑیاں ۔جس کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔بتادیں کہ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب مہینوں سے تعمیر ہورہے فلائی اوور کا ایک بڑا حصہ شام کے چھ بجے اچانک گر گیا ،نیچے گرتے ہی نیچے جام میں پھنسے کافی لوگ دب گئے۔


کافی آبادی والے اس علاقے میں اچانک ہوئے اس حادثے سے کافی جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے۔پولس اور راحت و بچاو محکمہ کے لوگ اپنے کام پر لگ گئے ہیں اور دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش تیز کردی گئی ہے۔ڈی جی پی اوپی سنگھ نے بتایا کہ موقع پر پولس کی ٹیم بھیجی گئی ہے۔بچاو کا کام جاری ہے ریفک پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دبنے کی بات سامنے آئی ہے لیکن ابھی ہم تعداد نہیں بتا سکتے۔ہماری کوشش ہے کہ تمام زخمیوں کو وہاں سے جلدی نکالنے میں کامیابی ملے۔ڈی ایم رامیشور مشر نے کہا کہ ریسکیو کا کام جاری ہے۔این ڈی آر ایف کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ بھی اس میں لگا ہوا ہے۔میڈیکل کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔راحت و بچاو کا کام مکمل ہونے کے بعد ہی جانچ کی جائے گی کہ یہ حادثہ کیسے ہوا۔

وہیں دوسری طرف اس حادثے پر پی ایم مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اترپردیش کی سرکار نے مہلوکین کیلئے پانچ پانچ لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.