آگرہ:گزشتہ رات سخت طوفان کے بیچ بارش اور اولے نے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔طوفان کے سبب ریاست اترپردیش کے آگرہ میں قریب بارہ لوگوں کے ہلاکت کی خبر ہے ۔ساتھ میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔سخت طوفان کے کارن تاج محل کے جنوبی دروازے کا مینار بھی گر گیا ہے ،اتفاق کی بات ہے کہ جس وقت مینار گرا اس وقت وہاں پر کوئی نہیں تھا۔اچھینرامیں مکان گرنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور چار لوگ زخمی ہوگئے۔تاج گنج میں دو افراد کی موت اور دو کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔خبروں کے مطابق شہر میں پانچ دیگر لوگوں کے موت کی خبر ہے ۔تاج محل کے روائل گیٹ پر لگا قریب بارہ فٹ اونچا پیلر بھی ٹوٹ کر گر گیاہے ۔جنوبی دروازے پر لگا آٹھ فٹ اونچا پیلر گر گیاہے ۔محبت کی بے مثال نشانی تاج محل کے دو دروازوں کے مینار گرنے کے ساتھ ہی اصل عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کے مرمت کیلئے کام شروع ہونے کو ہے۔


اس طوفان کے کارن اترپردیش کے مختلف شاہراہوں پر درختوں کے گرنے کی وجہ سے آمد ورفت میں لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وہیں سڑک کنارے لگے بڑے بڑے ہورڈنگ اور بینر سب کے سب ہواﺅں کے ساتھ اڑ گئے ہیں۔درخت کے گرنے کے سبب کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور تیز بارش کے کارن بجلی گھر چوراہے پر آس پاس میں پانی بھر گیا ہے۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here