پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کئے گئے ایئر اسٹرائک پر آج فضائیہ سربراہ بی ایس دھنوا نے پریس کانفرنس کی ،پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مگ ۲۱ ایک بہت ہی مضبوط اور عمدہ لڑاکو طیارہ تھا ،بی ایس دھنو انے کہا کہ ایئر اسٹرائک میں ہمارا نشانہ پوری طرح صحیح جگہ پر تھا اور ہم اس مشن میں پوری طرح کامیاب رہے۔انہوں نے مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد کے حوالے سے کہا کہ لاشوں کے گننے کا کام ہمارا نہیں ہے ،یہ کام سرکار کا ہے اور سرکار ہی بتائےگی کہ اس ایئر اسٹرائیک میں کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے  ہیں،وہیں ونگ کمانڈر ابھینندن کے بارے میں کہا کہ وہ بہت جلد فٹ ہوکر ایک بار پھر لڑاکوں طیارہ اڑاتے آپ کو نظر آئیں گے۔ساتھ ہی فضائیہ سربراہ نے یہ اشارہ بھی کردیا کہ ابھی دہشت گردی کے خلاف مشن پورا نہیں ہوا ہے اور مزید کارروائی کی تیاریوں پر غور کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments