چنڈی گڑھ:ہریانہ اسمبلی انتخاب کے نتیجے کے بعد بی جے پی سے جے جے پی کے اتحاد کا سب سے بڑا انعام جے جے پی کے چیف دشینت چوٹالہ کو آج مل گیا ہے چونکہ ان کے والد اجئے چوٹالہ کو ۱۴ دنوں کیلئے تہاڑ جیل سے باہر کھلی ہوا میں اپنے گھروالوں کےسا تھ دیوالی منانے اور اپنے بیٹے کی سیاسی اڑان کو دیکھنے کیلئے بھیج دیا جاچکا ہے۔اور آج جب وہ تہاڑ جیل سے باہر نکلے تو ہریانہ میں بی جے پی کو حمایت دینے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

اجئے چوٹالہ نے کہا کہ دشینت نے مجھ سے جیل میں ملاقات کی تھی اور پوچھا تھاکہ کانگریس کے ساتھ جایا جائے یا بی جے پی کی حمایت کی جائے۔اجئے چوٹالہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیدھے طورپر کہا کہ اس وقت صورتحال جو بھی ہو لیکن کانگریس کے ساتھ کسی بھی صورت میں نہیں جانا ہے۔بی جے پی کو اپنی حمایت دو اور اس کے ساتھ حکومت سازی میں اہم رول ادا کرو،تاکہ ریاست کی عوام کا بھلا ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ میرے کہنے پر ہی جے جے پی نے بی جے پی کی حمایت کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

Facebook Comments