نئی دہلی:سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماجوادی پارٹی کے اتحاد پر ایک بڑا بیان دیا ہے۔یہ اور بات ہے کہ انہوں اس سال کا صاف طور پر جواب نہیں دیا کہ اس اتحاد میں کانگریس کیلئے جگہ ہے یا نہیں؟مگر یہ ضرور اشارہ کیا کہ وہ اترپردیش میں کانگریس کیلئے دو سیٹ چھوڑنے کو تیار ہیں،یہ دونوں سیٹ رائے بریلی اور امیٹھی کی ہے،جہاں سے کانگریس صدر راہل گاندھی اور یوپی اے صدر سونیا گاندھی لوک سبھا کے انتخاب میں مسلسل جیت درج کرتی آئی ہیں۔جب اکھلیش یادو سے پوچھا گیا کہ کیا راہل گاندھی میں پی ایم بننے کی صلاحیت ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ میں کیسے بتا سکتا ہوں،یہ میں نہیں بتا سکتا،گٹھ بندھن کی طرف سے پی ایم کا دعویدار کون ہوگا اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اس کا فیصلہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ آئندہ کل یعنی سنیچر کے دن لکھنو میں اکھلیش یادو اور مایاوتی کی مشترکہ پریس کانفرنس ہونی ہے جس میں یوپی کے اندر دونوں کے بیچ ہورہے گٹھ بندھن کے اعلان کی امید ہے۔

Facebook Comments