نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات کے دن اب قریب آتے جارہے ہیں ،اگلے سال کے آغاز میں ہی دہلی میں انتخابات ہوجائیں گے،اس لئے دہلی سرکار نے بھی اپنی ترقیاتی اسکیموں کو رفتار دینا شروع کردیا ہے۔آج دہلی سی ایم اروند کجریوال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہلی کی خواتین کو سب سے بڑا تحفہ دیتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ اب دہلی کی ڈی ٹی سی بسوں اور دہلی میٹروں میں خواتین مفت میں سفر کریں گی ،یعنی اب خواتین کو کوئی بھی کرایہ ناہی دہلی کی سرکاری بسوں اور ناہی میٹرو میں لگے گا،یہ اپنے آپ میں بڑا اعلان ہے ۔ساتھ میں کجریوال نے یہ بھی کہا کہ اس کا ساراخرچ ناہی ڈی ٹی سی کو دینا ہوگا اور ناہی دہلی میٹرو کو ،بلکہ سارا خرچ دہلی سرکار اٹھائے گی۔

پریس کانفرنس میں سی ایم نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی لگائے جائیں گے،اور اگلے دس مہینے میں تین ہزار نئی بس اتاریں گے۔اور بسوں میں بھی کیمرے لگائے جائیں گے۔وہیں یہ بھی کہا کہ ۸ جون سے قریب دولاکھ ۸۰ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام شروع ہوجائے گا۔وہیں سی ایم کجریوال نے کہا کہ دو سے تین مہینے میں خواتین کو مفت سروس کے فیصلے کا نفاذ ہوجائے گا،اس سلسلے میں لوگوں کی رائے بھی لی جارہی ہے۔کجریوال نے کہا کہ ان میٹرو اور بس انتظامیہ کو ہم نے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے تاکہ وہ اس کی تفصیلی رپورٹ تیار کرکے دے۔

Facebook Comments