شاہین باغ کی ماوں بہنوں نے صرف ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک نئی پہچان بنا دی ہے ،یہی وجہ ہے کہ پُرامن احتجاج ومظاہرہ آج دنیا شاہین باغ  کی مثال دے رہی ہے۔ لیکن شاہین باغ کے مظاہرین کیلئے اب دھیرے دھیرے مشکل بھرا وقت قریب آتا جارہا ہے۔چونکہ گندی سیاست نے صاف ستھرے مظاہرے کو ہندو مسلم کا رنگ دے دیا ہے اور حکمراں جماعت کے لیڈران نے جو نئی نسل کے ذہنوں میں زہر بھر رکھا ہے وہ باہر نکلنا شروع ہوگیا ہے اور حکمراں جماعت کا مقصد بھی یہی ہے ،ایسے میں گزشتہ روز گولی کانڈ اور آج شدت پسند ہندو تنظیموں  کےمظاہرین،،،، یہ سب اس لئے ہورہا ہے کہ اب آپ پر بدنامی کا لیبل لگایا جائے۔

شاہین باغ کی ماوں ،بہنوں اور بھائیوں ،،،،شرپسندوں کا قافلہ نکل چکا ہے،آپ کے آس پاس میں زہریلی فضا تیار کرنے کی کوشش جاری ہے اور آپ کو ورغلانے ، اکسانے اور پھنسانے کیلئے نئے نئے حربے بھی اختیار کئے جارہے ہیں ،کوشش صرف اتنی ہے کہ آپ کو ورغلا کرماحول میں کشیدگی پیدا کی جائے اور پھر شرپسندوں کا مشن پورا ہوجائے۔ایسے میں آپ کیلئے یہ وقت کافی مشکل بھرا وقت ہے اور ایک بڑا چیلنج بھی کہ آپ کیسے ان شرپسندوں کے منصوبوں کو ناکام بناتے ہیں ۔

شاہین باغ کی جانباز ماوں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ آپ اپنی عزت وآبرو،شاہین باغ کی قریبانیوں اور دنیا بھر میں اس مہم کے ذریعے پہنچائے گئے مثبت پیغام کو برقرار رکھنا،،،شرپسندوں کے کسی بھی سازش کو کامیاب نہ ہونے دینا،،،،گندی سیاست  کو اپنی مہم کا حصہ نہ بننے دینا اور ہندو مسلم کرنے کی کوشش کو بھی ناکام کردینا ،،،،،ماوں بہنوں اور نوجوان بھائیوں آپ کو اپنے پرامن احتجاج ومظاہرے کےوقار اور پہچان کو بحال رکھنے کیلئے ان دنوں کافی تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور امن کے دامن کو نہیں چھوڑنا ہوگا۔خاص طور پر شاہین باغ کے نوجوان بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کا خون گرم ہے،جذبات جوان ہیں لیکن اس وقت آپ کے سامنے سب سے بڑا امتحان ہے اور وہ امتحان اپنے جوش وجنون اور جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے پرامن مظاہرہ جاری رکھنا ہے ،ماحول کو کشیدہ ہونے سے بچانا ہے اور شرپسندوں کو اپنی خاموشی سے مات دینا ہے۔آپ تمام ماوں بہنوں اور بھائیوں کو اللہ ہمت دے اورآپ کو ہر قسم کے مصائب سے بچائے رکھے ۔آمین

رحمت کلیم

Facebook Comments