نئی دہلی:ہندوستان میں کھیل جگت کا سب سے اہم ایوارڈ کہلانے والا ارجن ایوارڈ کے سلسلے میں اس بار بی سی سی آئی پھر سے چار کھلاڑیوں کے نام کی سفارش کی ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق اس بار سینئر کھلاڑی محمد سمیع ،روندر جڈیجہ،پونم یادو،جسپرت بمراہ اور یوجندر چہل کے نام کی سفارش کی ہے۔آپ کو بتادیں کہ یہ محمد سمیع،جسپرت بمراہ،رویندر جڈیجہ اور یوجندر چہل اس بار ہونے والے عالمی کپ مقابلے میں بھی شامل ہورہے ہیں چونکہ بی سی سی آئی نے ان تک ٹاپ ففٹین کی لسٹ میں شامل کیا ہے۔وہیں پونم یادو ایک ویٹ لفٹر ہیں جو کئی تمغے ہندوستان کیلئے جیت چکی ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ ارجن ایوارڈ کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپئے ہے جو صدر جمہوریہ کی طرف سے راشٹرپتی بھون میں سال میں ایک بار دیا جاتا ہے ۔اور ساتھ میں ایک تمغہ بھی ہوتا ہے۔اس لئے اس بار بی سی سی آئی نے رویندر جڈیجہ اور محمد سمیع جو کافی سینئر کھلاڑی ہیں ان کے نام کی سفارش کی ہے وہیں دو نئے لیکن یہ دونوں کچھ پرانے بھی ہیں یعنی بمراہ اور چہل ان کے نام کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔ان تمام کھلاڑیوں  کے نام کی سفارش کے اعلان کے ساتھ ہی ان تمام کو مبارکبادیاں پیش کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments