نئی دہلی:بنگال کی علی پور کی عدالت نے آج کرکٹر محمد سمیع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔اس درمیان محمد سمیع کو سرینڈر کرنے کیلئے عدالت نے پندرہ دنوں کی مہلت دی ہے،پندرہ دنوں کے اندر میں محمد سمیع کو سرینڈر کرنا ہوگا۔بتادیں کہ محمد سمیع ملک سے باہر ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہورہے مقابلے میں شامل ہیں ،اس لئے آئندہ پندرہ دنوں میں محمد سمیع خود سرینڈر کرتے ہیں یا نہیں یہ دیکھنا بھی اپنے آپ میں کافی دلچسپ ہوگا۔

آپ کو بتادیں کہ یہ پورا معاملہ محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں کی وجہ سے روشنی میں آیا ہے،حسین جہاں نے محمد سمیع پرہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا ،جس پر عدالت نے آج سماعت کرتے ہوئے محمد سمیع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا ہے۔اب دیکھنا ہوگا کہ کب تک محمد سمیع عدالت کے سامنے حاضر ہوتے ہیں اور بی سی سی آئی کا رول اس پورے معاملے میں کیا ہوتا ہے اس پر بھی سب کی نظر ہوگی۔

Facebook Comments