Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina smiles while speaking at a press conference in Dhaka on December 31, 2018. - Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina has secured a fourth term with a landslide victory in polls the opposition slammed as "farcical" over claims of vote-rigging, and clashes between rival supporters that killed at least 17 people. Hasina's ruling Awami League party and its allies won 288 seats in the 300-seat parliament, with the main opposition securing only six seats, Election Commission secretary Helal Uddin Ahmed said. (Photo by Indranil MUKHERJEE / AFP)

نئی دہلی:پاکستان اور بنگلہ دیش کے بیچ حالیہ سفارتی تنازعہ کے بعد اسلام آباد واقع بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے ایک ہفتے کیلئے پاکستان شہریوں کو ویزا دینے پر روک لگادی ہے۔ایک بنگلہ دیشی افسر نے یہ جانکاری دی ہے۔بنگلہ دیش نے ۱۹۷۱ میں تحریک آزادی کے کئی مجرم اراکین کو پھانسی دینے کا ۲۰۱۳ میں فیصلہ کیا تھا۔اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اچھے نہیں ہیں ۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ایک افسر نے کہا کہ آپ اس کو پاکستانی رخ کے خلاف ایک اشارہ بھی کہہ سکتے ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ دونوں ملکوں کے رشتے اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ بنگلہ دیش نے ۲۰۱۸ سے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر پر منظوری نہیں دی گئی ہے۔اب بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کا ویزا ہی روک دیا ہے۔ویزا معاملے کے کونسلراقبال حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کئے جانے کی خدماط معطل کردی گئی ہے کیوں کی اسلام آباد میں بنگلہ دیش ہائی کمشنر کا ویزا کاونٹر گزشتہ سوموار یعنی ۱۳ مئی سے مسلسل بند ہے۔

Facebook Comments