نئی دہلی:ہندوستان اور چین کے درمیان ایل اے سی پر جاری کشیدگی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے،وہیں دوسری جانب ہندوستان میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی رنگ لاتی نظر آرہی ہے ،ایسے میں آج مرکزی سرکار کی طرف سے چین کی کمپنیوں کی طرف سے تیارہ کردہ موبائل اپلیکشن کے خلاف بڑا سخت فیصلہ لیا گیا ہے ۔سائبر کرائم کورآڈینیشن سینٹر اور وزارت داخلہ کی جانب سے ۵۹ موبائل اپلیکیشن کو بلاک کردیا گیا ہے۔

مرکزی سرکار کی طرف سے چین پر ڈیجیٹل سٹرائک کیا گیا ہےا ور ٹک ٹاک  سے لیکر شیئر اٹ،یوسی براوزر،کلب فیکٹری،کیم سکینر،لائکی،ہیلو،نیوز ڈاگ،وی چیٹ،زینڈر،بیگو لائیو،میل ماسٹر،سوئٹ سلیفی جیسے ۵۹ اپیلی کیشن کو بلاک کردیا گیا ،یہ سب سے سب چینی موبائل اپلیکشن ہیں جنہیں بلاک کیا گیا ہے۔

 

Facebook Comments