ممبئی:بگ باس سیزن بارہ کے فاتح کا اعلان کردیا گیا ہے اور مسلسل دو سالوں سے بگ باس میں خواتین کا دبدبہ برقرار ہے ،چونکہ اس بار بھی ایک اداکارہ کو ہی بگ باس سیزن بارہ کا فاتح قرار دیاگیا ہے۔ٹیلی ویزن کی دنیا میں مہذب بہو کے کردار سے مشہور دیپکا ککڑابراہیم کو اس بار بگ باس سیزن بارہ کا فاتح نامزد کیا گیا ہے۔بتادیں کہ فائنل مقابلے میں دیپکا ککڑ،دیپک ٹھاکر اور شری سانت پہنچے تھے،لیکن عوام کی ووٹوں کی بدولت اس بار بگ باس سیزن بارہ کا خطاب دیپکا ککڑ کے نام رہا اور بگ باس سیزن بارہ کی ٹرافی دیپیکا ککڑ کو دی گئی۔بتادیں کہ بگ باس ٹیلی ویزن کی دنیا کا سب سے مشہور ٹی وی شو ہے ،جس کا ملک بھر میں لوگ انتظار کرتے ہیں۔وہیں دوسری بڑی خبر یہ ہے کہ ریاست بہار کے ایک چھوٹے سے گاوں سے آئے دیپک ٹھاکر نے عین وقت پر ہشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح کی لسٹ سے اپنے آپ کو باہر کر لیا جس کے عوض میں اسے بیس لاکھ روپئے مل گئے،وہیں آخری تک لڑنے والے شری سانت کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔

Facebook Comments