نئی دہلی:پاکستان پیپلز پارٹی یعنی پی پی پی کے چیئر مین اور پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنی ہی سرکار پر الزام لگاتے ہوئے پاکستان کو بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے سرکار سے سوال پوچھا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد جماعت پوری آزادی کے ساتھ کیسے گھوم رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں حملہ کروانے والے دہشت گرد ہمارے پاکستان میں کھلے عام کیسے گھوم رہے ہیں،انہوں نے سندھ اسمبلی میں بروز بدھ صحافیوں سے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کررہے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں ہونے کے سبب ان کے والدین کو سزا بھگتنی پڑی ہے۔یہ دہشت گرد تنظیمیں ہمارے بچوں کا خون کرتی ہے،اور دوسرے ملکوں پر حملہ کرتے ہیں ،اس کی سزا آج پورا پاکستان بھگت رہا ہے۔

بتادیں کہ بلاول کے والد آصف علی زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں،اور ان کی ماں بے نظیر بھٹو پاکستان کی وزیراعظم رہ چکی ہیں۔بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کے آج تین وزرا ایسے ہیں جن کا سیدھا رابطہ کلعدم قرار دی جاچکی دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔

Facebook Comments