نئی دہلی:گزشتہ کئی روز سے ملک کی متعدد ریاستوں سے سمندر اور ندی میں کشتی پلٹنے اور لوگوں کی ہلاکت کی خبر مسلسل آرہی ہے ،آج پھر ایک خبر آندھرا پردیش سے آئی ہے جہاں ایک کشتی جو سیاحوں کو لیکر کر گوداری ندی میں سیر کو نکلی تھی ،اچانک پلٹ گئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ اس کشتی میں قریب ۶۰ لوگ سوار تھے جن میں سے قریب ایک درجن لوگوں کی لاش ابھی برآمد کی جاچکی ہے ،مانا یہ جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

قریب پانچ درجن سے زائد لوگوں سے بھری اس کشتی کے پلٹنے سے افراتفری مچ گئی ،آناً فاناً این ڈی آر ایف کی ٹیم وہاں پہنچی اور شام چھ بجے تک قریب  ڈھائی درجن کو ریسکیو کرکے باہر نکالے جانے کی خبر ہے جبکہ ایک درجن لوگوں کی موت کی ابھی تک تصدیق کی جاچکی ہے۔وہیں دوسری طرف ریاستی سرکار کی طرف سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مہلوکین کے ورثا کو دس دس لاکھ کا معاوضہ دیا جائے گا۔راحت اور بچاو کا کام ہنوز جاری ہے۔

Facebook Comments