نئی دہلی:سینٹرل بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )کی دسویں اور بارہویں کا امتحان دینے جارہے طلبہ وطالبات کیلئے ایک بڑی خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک جنوری ۲۰۱۹ تک اگر کلاس میں آپ کی حاضری ۷۵ فیصد نہیں ہوئی تو ایسے میں آپ کو امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا۔بورڈ نے اس طرح کی پہلی بار فرمان جاری کیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کے چلتے سی بی ایس ای کو کلاس دسویں اور بارہویں میں طلبہ کے حاضری فیصد متعین کردی ہے۔تمام اسکول انتظامیہ کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ دسویں اور بارہویں بورڈ کے طلبا کی حاضری کا اعداد وشمار سیشن شروع ہونے سے لیکر ایک جنوری تک ہی کریں۔ساتھ ہی ساتھ یہ صٓف کہا گیا ہے کہ پندرہ جنوری کے بعد کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا،ایسے میں طلبا و طالبات کو امتحان میں شرکت نہیں کرنے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ابھی تک سی بی ایس ای کی طرف سے کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی تھی،بورڈ کی طرف سے پندرہ جنوری سے پندرہ فروری کے بیچ پریکٹیکل امتحانات ختم کرانے ہوتے تھے،ایسے میں عام طور پر اسکول انتظامیہ پندرہ جنوری تک کی حاضری کے اعداد وشمار بورڈ کو بھیجتی تھی،لیکن اس تبدیلی کے بعد اس میں پندرہ دن کم ہوگئے ہیں ۔بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ دہلی یونویورسٹی میں داخلہ امتحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے کورٹ کے فیصلے کے مطابق بورڈ نے یہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔

Facebook Comments