نئی دہلی:گزشتہ شب جواہر لال نہرویونیورسٹی کے اسکول آف لنگویجز میں رحمت عالم ویلفیئر سوسائٹی نے محمد شاہد رضا کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ملک کے مختلف یونیورسٹیوں کے مدرسہ اسکالرزاور دانشوروں نے شرکت کیں۔دارلقلم دہلی کے بانی حضرت علامہ و مولانا یاسین اختر مصباحی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ اللہ تعالی نے کائنات کی ہر چیز کو انسان کے لیے مسخر کردیا ہے اور علم کی مددسے ان پر فتح حاصل کی جا سکتی ہے اس لیے ہمیں حصول علم پر توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئیند بات ہے کہ اب بڑی تعداد میں مدارس کے طلبا یونیورسٹی کا رخ کر رہے ہیں اور مختلف میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ بھی۔جامعہ ہمدرد کے پروفیسر غلام یحی انجم نے مدرسہ سے یونیورسٹی تک کی اپنی تعلیمی سفر کی روداد سناتے ہوئے اس راہ میں درپیش مشکلات کا سامنا انہوں نے کیسے کیا اس کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر انسان کچھ کر گزرنے کا ٹھان لے تو اس کے لیے اللہ بھی راہیں آسان کردیتا ہے۔

رحمت عالم ویلفیئرسوسائٹی کے صدر محمد ثنا ء اللہ مصباحی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہد رضا مصباحی نے یو پی ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے پوری دنیا میں مصباحی برادران،اہل مدارس اور قوم وملت کا نام روشن کیا ہے۔یقینا ہمارے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے۔اس کامیابی سے مدارس کے طلبا میں امیدبڑھی اور حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ جب کہ محمد شاہد رضا نے اپنی خصوصی تقریر میں یوپی ایس سی کی تیاری سے متعلق دل چسپ باتیں اور اپنی تعلیمی سفر کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔واضح ہو کہ محمد شاہد رضا مصباحی رحمت عالم کے ایک اہم رکن ہیں انہوں اس تنظیم کی کئی اہم ذمہ داریاں بھی بحسن کوبی ماضی میں نبھائے ہیں۔ منسٹری آف آیوش کے پبلیکیشنز وائس دائریکٹر محمد نیاز احمد مصباحی نے اپنی تقریر میں کہا کہ طلبا کو سوچ سمجھ کر مستقبل کا ٹارگیٹ طے کرنا چاہئے،اوفشن اے پر ہی فوکس کرنا چاہئے۔آئی بی آفیسر ابوالفیض مدثر مصباحی نے بھی اپنی کامیابی سے متعلق اظہار خیا ل کیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسرچ اسکالر اشرف الکوثر نے بھی اپنی بیش قیمتی آراکا اظہار کیا اس کے علاوہ مدرسہ اور اہل مدرسہ کی قومی وملی خدمات پر تفصیلی مذاکرہ ہوا۔اس پروگرام کا آغاز محمد ذیشان مصطفی مصباحی کی تلاوت قراں پاک سے کیا گیا بعدہ نعت رسول پڑھا گیا جب کہ نظامت کے فرائض محمد افروز عالم اشرفی نے انجام دیے۔شرکائے محفل میں محمد رکن الدین مصباحی محمد ماہتاب عالم مصباحی،محمد نعیم عالم مصباحی،شاکر رضا مصباحی،یونس مصباحی،غلام نبی مصباحی،احمد رضا،تابش مصباحی،ساجد مصباحی محمد صیف رضا وغیر ہ کے نام قابل ذکر ہیں

Facebook Comments