نئی دہلی:عام انتخابات کے پیش نظر سیاسی بیان بازی کےساتھ ساتھ اس بار سیاسی ہیش ٹیگ بھی خوب چل رہا ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے لگائے مودی سرکار پر الزام کہ ’چوکیدار چور‘ کا جواب پی ایم مودی اور بی جے پی کے دوسرے لیڈرا نے اپنے نام کے آگے چوکیدار لکھ کر دیا ۔ایک طرف جہاں پی ایم مودی نے ٹوئٹر پر اپنا اکاونٹ نام بدل کر نریندر مودی سے چوکیدار نریندر مودی رکھ لیا ہے وہیں امت شاہ بھی چوکیدار امت شاہ بن گئے ہیں ،ان دونوں کے علاوہ اور بھی کئی بھاجپا لیڈر اور کارکنا ن ہیں جنہوں نے اپنے نام کے پہلے چوکیدار لگا کر اس مہم کو ملک بھر میں پھیلانے کی کوشش کی ہے،وہیں دوسری طرف آج پرینکا گاندھی نے گنگنا یاترا کے دوران ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اس چوکیداری والی مہم کی ہوا نکالنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ چوکیدار امیروں کے لئے ہوتے ہیں ،غریبوں اور کسانوں کو چوکیدار کی ضرورت نہیں پڑتی۔

وہیں دوسری طرف کانگریس کے نئے نوجوان لیڈر ہاردک پٹیل نے بھی نام بدلنے کی اس سیاست میں ایک نئی تحریک شروع کردی ہے،انہوں نے بھی اب اپنے نام کے آگے بے روزگار ہاردک پٹیل لکھ کر چوکیدار نریندر مودی کی مہم کو ٹکر دینے کی کوشش کی ہے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کتنے لوگ اپنے نام کے آگے چوکیدار لگاتے ہیں اور کتنے لوگ بے روزگار۔۔خیر یہ کھیل کافی دلچسپ ہے ،دیکھیئے کہاں تک جاتا ہے۔

Facebook Comments