نئ دہلی:سابق مرکزی وزیرخزانہ پی چدمبرم کو آج ایک طرف جہاں سپریم کورٹ نے جھٹکا دیا ہے وہیں راوج اوینیو کورٹ سے بھی چدمبرم کو جھٹکا لگاہے۔چونکہ عدالت نے پی چدمبرم کی سی بی آئی حراست کی مدت میں توسیع کردی ہے۔اب ۳۰ اگست تک پی چدمبرم سی بی آئی کی حراست میں رہیں گے ،اس دوران ان سے آئی این ایکس میڈیا اور منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
آپ کو بتادیں کہ ۲۲تاریخ کو سی بی آئی کی حراست میں پانچ دنوں کیلئے پ چدمبرم کو بھیجا گیا تھا اور آج پانچ دن مکمل ہونے کے بعد چدمبرم کو امید تھی کہ سپریم کورٹ اور سی بی آئی کی خصوصی عدالت کہیں نہ کہیں سے ان کے ضمانت کی خبر مل جائے گی ،لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا چونکہ ایک طرف جہاں سپریم کورٹ نے اس پورے معاملے میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے نچلی عدالت کا رخ کرنے کو کہا وہیں راوج اوینیو کورٹ نے پی چدمبرم کے حراست کی مدت میں توسیع کردی ہے۔اس بیچ اب ۳۰ اگست تک روزانہ چدمبرم کے گھروالے اور وکیل نصف گھنٹہ ملاقات کرسکتے ہیں ۔اب تیس اگست کو ایک بار پھر چدمبرم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،اس کے بعد کیا ہوگا یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔

Facebook Comments