نئی دہلی:عام انتخابات کے پیش نظر ملک کی مختلف ریاستوں میں مختلف دوست دشمن پارٹیوں کے مابین اتحاد کا سلسلہ رفتار پکڑتا نظر آرہا ہے۔ایک طرف مہاراشٹر میں جہاں بی جے پی اور شیو سینا کے بیچ اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے وہیں اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماجوادی پارٹی کے مابین اتحاد اور سیٹوں کے تقسیم اور ناموں کا اعلان بھی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔وہیں تمل ناڈو میں بھی پارٹیوں کے مابین اتحاد کرچکی ہے،ساتھ میں بہار مہاگٹھ بندھن کیلئے دہلی میں ابھی تک بحث و مباحثہ کا سلسلہ جاری ہے۔

وہیں ایک دوسری خبر یہ آرہی ہے کہ کانگریس نے کرناٹک میں جے ڈی ایس سے عام انتخابات کیلئے اتحاد کے کام کو آخری شکل دی جاچکی ہے۔ملی جانکاری کے مطابق کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے مابین اتحاد ہوگیا ہے۔یہاں کانگریس کو بیس سیٹیں ملی ہیں جبکہ جے ڈی ایس آٹھ سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔آپ کو بتادیں کہ اس ریاست میں فی الوقت کانگریس اور جے ڈی ایس کے اتحاد کی سرکار چل رہی ہے اور کمارسوامی کو وزیر اعلیٰ کی کرسی ملی ہوئی ہے۔یہ ریاست ایسی ہے جہاں کانگریس کو اتحاد کرنے میں ذرا برابربھی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Facebook Comments