نئی دہلی:ملک کی معیشت کی خستہ حالی  کے خلاف اپوزیشن نے ملک گیر مارچ کا من بنالیا ہے اور مرکزی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرنی شروع کردی ہے ۔خبر ہے کہ کانگریس پارٹی نے ۴ نومبرکو اپوزیشن کی آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔جس میں اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ خراب معیشت کے خلاف حکومت کی پول کھولنے کیلئے ملک بھر میں کس طرح سے احتجاج ومظاہرہ کئے جائیں اور کیا کچھ کرنا مناسب ہوگا۔

خبر ہے کہ اپوزیشن دس روزہ ملک گیر احتجاج کا پلان کررہی ہے اور اس درمیان اپوزیشن ملک کی خراب معیشت ،بے روزگاری اور مقامی بنیادی مسائل کو ایشو بناکر مودی سرکار کو گھیرنے کی کوشش میں ہے اور اسی کیلئے کانگریس پارٹی نے سوموار کو دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کی ایک میٹنگ بلائی ہے جس پر ملک بھر میں دس دنوں تک مسلسل حکومت  کے خلاف احتجاج ومظاہرے کئے جانے پر حکمت عملی تیار کی جائیں گی۔

 

Facebook Comments