نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ہر پارٹی اب اپنے اپنے امیدواروں کی لسٹ تیار کر اس پر آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔خبر ہے کہ کانگریس نے ایک بار پھر سابق پی ایم منموہن سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارنے کا من بنارہی ہے۔۸۶ سال کے ہوچکے منموہن سنگھ کی راجیہ سبھا کی مدت ۱۴ جون ۲۰۱۹ کو مکمل ہورہی ہے۔ایسے میں کانگریس چاہتی ہے کہ منموہن سنگھ ایک بار پھر انتخابی میدان میں امیدوار بن کر اتریں۔پنجاب سی ایم امرندر سنگھ،راجیہ معاملوں کے انچارج آشا کماری اور پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل کمار جاکھڑ نے گزشتہ کل سابق پی ایم منموہن سنگھ سے دہلی میں انی رہائش گاہ پر ملاقات کران سے درخواست کہ وہ اس بار پنجاب سے الیکشن لڑیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منموہن سنگھ اس تجویز سے زیادہ خوش نہیں ہیں ،انہوں نے کانگریس سے بتایا ہے کہ وہ اب ضعیف ہوچکے ہیں،اس لئے الیکشن لڑنا میرے بس میں نہیں ہے،جواب میں منموہن سنگھ کو امرندر سنگھ نے کہا کہ آپ کو صرف پرچہ داخل کرنے کیلئے امرتسر آنے کی ضرورت ہے۔بقیہ ہم ذاتی طور پر امرتسر میں رہ کر تشہیری مہم کو انجام دیں گے۔کپٹن امرندر کا کہنا ہے کہ ریاست کے کئی ایم ایل اے نے خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ منموہن سنگھ کو اس بار پنجاب سے امیدوار بنایا جائے اس سے کانگریس میں مزید مضبوطی آئے گی۔

سابق پی ایم سے بتایا گیا کہ چونکہ پنجاب کا الیکشن آخری مرحلے میں ہے ،اس لئے ان کے پاس سوچنے کا بہت وقت ہوگا۔فی الوقت منموہن سنگھ آسام سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔

Facebook Comments