جموں کشمیر سے فیضان قریشی کی رپورٹ

کشمیر : سر زمین رامحال کے گورمنٹ ہائیر سکنڈری اسکول ویلگام میں ایک پروقار ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب انجمن فکروفن رامحال کی طرف سے حقانی پبلکیشنز دچھنہ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔تقریب جوان سال شاعر راہی گل کے دوسرے شعری مجموعہ ”خواب لمحے“ کی رسم اجراء کے لیے منعقد کی گئی تھی ۔جس میں مہمان خصوصی محبوب حسین صاحب جوائنٹ ڈائریکٹر ایس آئی ای سرینگر تھے۔ تقریب کی صدارت معروف براڈکاسٹر اور ریڈیو کشمیر سری نگر کے پروگرام آفیسر طلحہ جہانگیر رحمانی نے فرماٸی۔ پروگرام میں عمر مخمور،سرپرست انجمن فکروفن رامحال ،ایوب دلبر، صدر انجمن فکروفن رامحال ، محمد یوسف مشہور،کلچرل ٹرسٹ کپوارہ، جناب عبدل غنی بیگ اطہر صاحب کلچرل ٹرسٹ کپوارہ، جناب میر درد پوری صاحب سر پرست ادبہ کوچھ کرالپور ،ناظم نزیر،مدیر روزنامہ تعمیل ارشاد ،عبدل رشید جوہر، تحریک ادب کشمیر ،راہی گل ،صاحبِ کتاب ،اشرف برادر اکبر راہی گل،بلال قطب ،وائس پرنسپل ہائر اسکنڈری اسکول ویلگام شریک رہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔یہ فریضہ  مولوی منصور کرمانی نے انجام دیا۔اور نعت رسولﷺ اشفاق مخمور نے پیش کی۔خطبہ استقبالیہ ایوب دلبر ،صدرِ انجمن نے پیش کیا۔تقریب میں کتاب کے حوالے سے دو تبصرے پڑھے گئے۔جو بالترتیب بشیر تابش اورایوب دلبر نے پیش کئے۔پروگرام کے آخری حصہ میں مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع بھر سے تشریف لاٸے شعراۓ کرام نے حصہ لیا۔مشاعرے کی صدارت معروف شاعر محمد یوسف مشہورنے کی۔ایوانِ صدارت معمولی تبدیلی کے ساتھ جوں کا توں رہا۔مشاعرے میں جن شعرا نے حصہ لیا ان کے اسما ٕ گرامی یوں ہیں۔طلحہ جہانگیر رحمانی، ایوب دلبر، سید خورشید کرناہ ، میر درد پوری، جاوید اقبال ماوری،فیاض احمد فیاض ، رشید جوہر ، شبیر مبتلا ، مقبول فاٸق ، فاروق شاہین ، ناصر مسرور،عبدالعزیز مستانہ ،حسن عجمی، راشد منظور، رفیق پنجابی ، عبدل مجید ریحان ،ابنِ صادق، مشتاق ساگر، بشیر تابش، اشفاق مخمور، بشیر منگوالپوری ، عبدل غنی بیگ اطہر ، عبدالرشید شاہین اور محمد یوسف مشہور ۔صدرِ محفل اور مہمانِ خصوصی کے علاوہ تقریب میر درد پوری ،عبدل غنی بیگ اطہر، محمد یوسف مشہور اور جاوید کرمانی ترجمان اردو کونسل جموں و کشمیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بلال قطب نے اپنی مترنم آواز میں کلام راہی سنایا۔گلفام انصار اور میر تجمل نے بیچ بیچ میں کلام راہی سنا کر سامعین کو محضوظ کیا۔سول سوساٸیٹی رامحال کی طرف سے ایڈوکیٹ یاسین ویلگامی نے مہمانان کا شکریہ کیا۔ اختتامی شکریہ کی تحریک مشتاق ساگر میڈیا سکریٹری انجمن نے پیش کی۔تقریب میں ضلع بھر سے آٸے ہوٸے ادبا ٕ اور شعرا کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے محبانِ شعر و ادب نے شرکت فرماٸی۔جن میں کافی تعداد استاتذہ کی تھی۔ڈاکٹر نگہت، ڈاکٹر ریاض اور مصور معراج راہی گل کے خاص مہمان تھے۔الیٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نماٸندوں نے تقریب میں شرکت فرماکر تقریب کو ممکنہ کوریج دیکر ہمارٕی حوصلہ افزاٸی فرماٸی ۔ جن میں شہربین ، تعمیلِ ارشاد اور گلستان چینل قابلِ ذکر ہیں۔تقریب میں نظامت کے فراٸض مشہور قلمکار اور شاعرحسن توحیدی صاحب نے انجام دیٸے۔

Facebook Comments