نئی دہلی:عالمی مقابلہ ختم ہونے کے ساتھ ہی آئی سی سی نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کردیا ہے،آئی سی سی نے اس بار جن کھلاڑیوں کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے اس میں ہندوستان کے کھلاڑی شامل ہیں ۔ہندوستان کی طرف سے سلامی بلے باز روہت شرما اور تیز گیند باز جسپرت بمراہ نے عالمی ٹیم  میں جگہ بنائی ،وہیں بنگلہ دیش سے ثاقب الحسن،انگلینڈ سے جیسن رائے،جو روٹ،بین اسٹاک اور جوفر ارچر کو شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ اس ٹیم میں  نیوزی لینڈ سے کین ولیمسن اورلوکی فرگوسن کو ٹیم میں رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا سے میشیل اسٹارک اور کیری کو جگہ دی گئی ہے جبکہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر نیوزی لینڈ گیندباز ٹرینٹ بولڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی اس بار کی ٹیم میں افغانستان،پاکستان،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے کسی بھی کھلاڑی کو جگہ نہیں مل پائی ہے،لیکن ہندوستان کی طرف سے دو کھلاڑی کا شامل ہونا یہ انڈین ٹیم کیلئے خوش آئند بات ہے اور پورے عالمی کپ مقابلے میں روہت شرما اور بمراہ نے جس انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس بنیاد پر اس فہرست میں ان دونوں کو شامل کرنا لازمی تھا۔

Facebook Comments