نئی دہلی:مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آج بہار کے پٹنہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردی کے فروغ کا سب سے بڑا سبب آرٹیکل ۳۷۰اور آرٹیکل ۳۵اے رہا ہے۔دہشت گردی نے جموں کشمیر کا خون کیا ہے۔اب دیکھنا ہے کہ پاکستان میں کتنی ہمت ہے اور اب وہ کتنے دہشت گرد پیدا کرتے ہیں؟

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی ہمت پست ہوتی جارہی ہے ،چونکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان خود پی او کے آئے اور لوگوں سے کہا کہ وہ ہند پاک سرحد کے پاس نہ جائے۔میں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے چونکہ اگر وہ ایساکریں گے تو پھر وہ واپس پاکستان نہیں جاپائیں گے،پاکستان کو ۱۹۶۵ اور ۱۹۷۱ جیسی غلطی دوہرانی کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی آئین میں آرٹیکل ۳۷۰ اور ۳۵اے ناسور تھا جس نے ہمارے دل کے ٹکرے اور جنت ارضی کو لال کررکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر پی او کے میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی پر قدغن نہیں لگایا گیا اور پاکستان کے اندر انتشار کی رفتار پر قابو نہیں کیا گیا تو پھر پاکستان کو مزید ٹکروں میں تقسیم ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

 

Facebook Comments