نئی دہلی:اپوزیشن کے اتحادکو ایک اور جھٹکا لگا ہے،خبرہے کہ اب دہلی میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے مابین اتحاد کے سارے امکانات ختم ہوگئے ہیں ۔آج دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عآپ لیڈر منیش سسودیا نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ کانگریس پارٹی مودی۔شاہ کی جوڑی کو روکنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔منیش نے کہا کہ عام آدمی پارٹی  ملک میں بی جے پی کی سرکار کو ختم کرنے کیلئے کانگریس کے ساتھ دہلی ،پنجاب اور ہریانہ میں اتحاد کیلئے کوشش کررہی تھی۔

کانگریس پارٹی نے ہریانہ اور پنچاب میں اتحاد سے انکار کردیا ہے اور دہلی میں جس کانگریس کا فی الوقت ایک بھی ایم ایل اے نہیں ہے اس کے باوجود کانگریس تین سیٹ مانگ رہی ہے۔منیش سسودیا نے کہا کہ صرف دہلی میں کانگریس سے پارٹی اتحاد نہیں کرے گی اب فیصلہ کانگریس کے پالے میں ہے ،ساتھ ہی ساتھ سسودیا نے یہ بھی کہا کہ کانگریس نے الیکشن کے وقت میں قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور کوئی حتمی فیصلہ نہ لیتے ہوئے بلکہ سبھوں کو الجھائے رکھنے کا کام کیا ہے۔عام آدمی پارٹی صرف دہلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی ،ہریانہ اور پنچاب بھی ساتھ میں ہوگا ۔اب کانگریس کے اوپر ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔

خبر ہے کہ کانگریس دہلی ساتوں سیٹ پر امیدوار اتارنے کا من بنارہی ہے اور اتحاد کی بحث کو پارٹی نے اب ختم کردیا ہے ۔وہیں دوسری طرف عام آدمی پارٹی تینوں ریاستوں میں اپنے بل کر انتخابی میدان میں جانے کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔

Facebook Comments