نئی دہلی:عام انتخابات کے پیش نظر دہلی کی چھ لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی نے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔بی جے پی نے شمال مشرقی دہلی سے منوج تیواری کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ چاندنی چوک سے مرکزی وزیرہرش وردھن ،مغربی دہلی سے پرویش ورما اور جنوبی دہلی سے بی جے پی نے رمیش بدھوڑی کوٹکٹ دیا ہے۔بی جے پی نے ان تمام سیٹوں پر موجودہ رکن پارلیمنٹ کو ایک بار پھر ٹکٹ دیا ہے۔وہیں مشرقی دہلی سے بی جے  پی نے مشہور کرکٹر گوتم گمبھیر کو میدان میں اتارا ہے جبکہ نئی دہلی سے میناکشی لیکھی کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا ہے۔

دہلی میں سات لوک سبھا کی سیٹیں ہیں جس پر ابھی بی جے پی نے چار سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں اعلان کیا ہے ابھی تین سیٹیں باقی ہیں جن پر بی جے پی کی طرف سے امیدواروں کے نام کا اعلان باقی ہے ،وہیں دوسری طرف دہلی کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے بیچ اتحاد کی ساری کوششیں ختم ہوچکی ہیں چونکہ کانگریس نے بھی اپنے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔کانگریس نے مغربی دہلی سے مہابل مشرا،شمالی مغربی دہلی سے راجیش للوٹھیا،نئی دہلی سے اجئے ماکن،مشرقی دہلی سے اروندر سنگھ لولی،چاندنی چوک سے جے پی اگروال اورشمال مشرقی دہلی کی سیٹ سے شیلا دکشت کو ٹکٹ دے دیا ہے اور ابھی ایک سیٹ پر امیدوار کے نام کا اعلان باقی ہے وہیں دوسری طرف بی جے پی ابھی تین امیدواروں کے نام پر فیصلہ نہیں کرپائی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی پوری طرح سے ساتوں سیٹ کیلئے میدان میں امیدوارں کو پہلے ہی اتار چکی ہے ۔اب صرف دہلی کا سہ رخی مقابلے کا ہر کسی کو انتظار ہے اور دیکھنا ہوگا کہ دہلی کی سات سیٹوں کے اصلی سکندر کون کون بنتے ہیںَ

Facebook Comments