نئی دہلی:آج دہلی این سی آر سمیت پنجاب اور جموں کشمیر اور پڑوسی ملک پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت۶عشاریہ ۳ درج کی گئی ہے۔دہلی این سی آر اور پنجاب وغیرہ میں اس جھٹکے سے کچھ زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے البتہ پاک مقبوضہ کشمیر  میں اس کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔میر پور میں روڈ پر بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں ،عمار منہدم ہوگئی ہے اور اب تک کی ملی جانکاری کے مطابق قریب دو درج لوگوں کی جان چلی گئی  ہے اور ۳۰۰ سے زیادہ افراد اس میں زخمی بھی بتائے جارہے ہیں ۔،آئندہ ۲۴ گھنٹے میں ایک بار پھر سے جھٹکے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے وہیں زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اور اب تک قریب ۲۰ لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پاکستان  کے لاہور سے ۱۷۲ کیلومیٹر کی دوری پر اس زلزلے کا مرکز بتایا جارہا ہے۔پاک مقبوضہ کشمیر کے میر پور میں تمام اسپتالوں کے اندر ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔میر پور میں ایک مسجد کی مینار کو بھی زلزلے کے جھٹکے سے نقصان پہنچا ہے۔

Facebook Comments