نئی دہلی: شاہین باغ میں گولی چلانے والے گوپال گرجر کو عام آدمی پارٹی کا ممبر بتانے والے  کرائم برانچ کے ڈی سی پی راجیش دیو کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی ہے۔دراصل عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے یہ شکایت کی تھی کہ ڈی سی پی نے بغیر تفتیش کے گوپال کو عام آدمی پارٹی کا ممبر بتا دیا تھا جبکہ اس کی جانچ بھی پوری نہیں ہوئی تھی ،ساتھ ہی الزام یہ بھی تھا کہ بی جے پی کے اشارہ پر ڈی سی پی نے میڈیا میں ایسا بیان تھا جو کہ ضابطہ اخلاق اور جانچ کے بنیادی امور کی خلاف ورزی ہے ۔وہیں الزام یہ بھی لگ رہا تھا کہ ڈی سی پی کے بیان سے پہلے ہی منوج تیواری نے بتادیا تھا کہ وہ عام آدمی پارٹی کا ممبر ہے اور یہ رپورٹ آئی ہے جبکہ اس وقت تک کوئی رپورٹ نہیں آئی تھی ۔عام آدمی پارٹی راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی قیادت میں عآپ کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ شکایت کی اور آج اس پر کاروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ انہیں دہلی اسمبلی سے متعلق کسی بھی کام سے باہر رکھا جائے ۔

Facebook Comments