نئی دہلی:آج ملک بھر میں نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ تقریب عید الفطر منائی جارہی ہے،بیشتر ممبر محراب سے ملک میں امن وسلامتی کی بحالی اور آپسی بھائی چارے کے فروغ کیلئے دعائیں کی گئیں وہیں مسلمانوں سے اپنے اعمال اور طرز زندگی کا محاسبہ کرتے ہوئے اسلامی طریقہ سے اپنےآپ کو قریب کرنے کی اپیل کی گئی۔نماز عید الفطر کے بعد ایک طرف جہاں لوگوں نے تمام گلے شکوے بھلا کرایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکبادی دی وہیں دوسری طرف ایک دوسرے کے ساتھ میٹھائی اور سیوئیاں کھانے کھلانے کا دور شروع ہوا۔

وہیں دوسری طرف جموں کشمیر کے پلوامہ میں ٹھیک عید کے دن ایک گھر میں اس وقت ماتم کا ماحول پیدا ہوگیا جب ملیٹنوں نے اچانک سے ناربل پلوامہ کے علاقے میں گولی چلادی جس میں ایک خاتون نیلوفرخان نامی کی موت ہوگئی وہیں ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

Facebook Comments